بالی ووڈ

ریاضی داں وششٹھ نارائن سنگھ کی زندگی پر فلم بنائیں گے نیرج پاٹھک

نیرج پاٹھک نے ریاضی داں وشسٹھ نارائن کی زندپر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے، ’رائٹ یا رانگ‘ اور ’بھیا جی سپر ہٹ‘ جیسی فلموں کے ڈائریکٹر نے پٹنہ میں یہ اعلان کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور رائٹر نیرج پاٹھک ماہر ریاضی وشسٹھ نارائن سنگھ کی زندپر فلم بنانے جا رہے ہیں۔ ’رائٹ یا رانگ‘ اور ’بھیا جی سپر ہٹ‘ جیسی فلموں کے ڈائریکٹر نے یہاں پٹنہ میں یہ اعلان کیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایاکہ وہ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے بینر ایکسل اینٹر ٹینمنٹ کے تلے وشسٹھ نارائن سنگھ کی بایو پک کی ہدایت کاری کرنے جارہے ہیں۔ اس فلم کو بنانے کے حقوق وشسٹھ نارائن سنگھ کے کنبہ والوں سے لئے گئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ وہ وشسٹھ نارائن سنگھ کی زندگی سے کافی متاثر ہیں اور کافی وقت سے ان کی زندگی پرمبنی فلم بنانا چاہتے تھے اور ان کا یہ خواب اب سچ ہونے جارہا ہے ۔

Published: undefined

نیرج پاٹھک نے بتایاکہ ” میں نے وشسٹھ نارائن سنگھ جی کے بارے میں کافی کچھ پڑھ اور سن رکھا تھا ۔ میں ان سے ملنے اور ان کے بارے میں مزید جاننا چاہتا تھا جب میں پہلی بار میں ان کے گھر گیا تھا تو مجھے گھر کی دیواروں میں ریاضی کے تمام فارمولے لکھے دکھے تھے ۔ تبھی مجھے لگا تھا کہ وشسٹھ نارائن جی کی لاجواب کہانی دنیا کے سامنے آنی چاہئے ۔ مجھے اس بات کا بیحد رنج ہے کہ یہ فلم ان کے انتقال کے بعد شروع کر پارہے ہیں ۔ میری بڑی خواہش تھی کہ یہ فلم وہ دیکھ پاتے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined