بالی ووڈ

اکشے کمار کی ’پرتھوی راج‘ کے خلاف کرنی سینا کا احتجاج، فلم کا نام تبدیل

فلم کے نام پر ہندو تنظیم ’کرنی سینا‘ نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے، جس کے بعد اکشے کمار اور مانوشی چھلر کی آنے والی اس فلم کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے

اکشے کمار، تصویر آئی اے این ایس
اکشے کمار، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم ’پرتھوی راج‘ ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنازعہ کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم کے نام پر ہندو تنظیم ’کرنی سینا‘ نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے، جس کے بعد اکشے کمار اور مانوشی چھلر کی آنے والی اس فلم کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کرنی سینا اس سے پہلے فلم پدماوت پر بھی ہنگامہ کر چکی ہے، جس کی وجہ سے دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ کی اس فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوئی تھی اور فلم کا نام تبدیل کرنے کے ساتھ کئی سین بھی ایڈٹ کرنا پڑے تھے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق یش راج اسٹوڈیو نے کرنی سینا کی شدید مخالفت کے بعد فلم ’پرتھوی راج‘ کا نام بدل کر ’سمراٹ پرتھوی راج‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یش راج اسٹوڈیوز نے کرنی سینا کے نام تبدیل کنرے کے مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے فلم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یش راج فلمز نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں اکشے جہاں پرتھوی راج چوہان کا کردار ادا کر رہے ہیں، وہیں مانوشی چھلر فلم میں پرتھوی راج کی معشوقہ شہزادی سنیوگیتا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں سنجے دت اور سونو سود بھی اداکاری کر رہے ہیں۔ یہ فلم جون کو ہندی، تامل اور تلگو میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined