بالی ووڈ

دلیپ کمار کے عشق کی داستان کتابی شکل میں منظر عام پر

کامنی کوشل شہید، شبنم اور ندیا کے پار میں دلیپ کمار کے مد مقابل ہیروئین تھیں، پہلی بار میں انہیں دلیپ کمار سے عشق ہو گیا تھا اور عشق کا شعلہ دونوں طرف بھڑکا ہوا تھا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: شہنشاہ جذبات دلیپ کماراور اپنے زمانہ کی معروف اداکارہ کامنی کوشل کے موضوع بحث بننے والے عشق کی داستان کو اب کتابی شکل میں منظرعام پر لایا گیا ہے، اسے کتابی شکل میں ترینترا باجپائی اور انشولا باجپائی نے ”دلیپ کمار: بے مثال فن کار اور متاثرکن نسلیں“ کے عنوان سے ڈھالنے کی کوشش کی ہے۔

Published: 13 Mar 2020, 3:30 PM IST

کامنی کوشل ’شہید‘، شبنم، اور ندیا کے پار‘ میں دلیپ کمار کے مدمقابل ہیروئین تھیں اور پہلی بار میں انہیں عشق ہو گیا اور دونوں طرف عشق کا شعلہ بھڑکا ہوا تھا جبکہ کتاب میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ مدھوبالا کا بعد کے دور میں دلیپ اور پریم ناتھ کے ساتھ معاشقہ ساتھ ساتھ چلتا رہا۔

Published: 13 Mar 2020, 3:30 PM IST

مذکورہ میں واضح طورپر اظہار کیا گیا ہے کہ حالانکہ دلیپ کمار نے کامنی کوشل کے ساتھ عشق کے بارے میں کبھی بھی کھل کراظہار نہیں کیا،لیکن کتاب میں جگہ جگہ ہم عصروں کا اشارہ دیا گیا ہے جوکہ دونوں کے مابین عشق کی دہائی دیتے ہیں۔کتاب کے مطابق مشہور کتھک رقاصہ ستارا دیوی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ممبئی ایک عالیشان ہوٹل میں افواہوں کا شکار اس جوڑے سے ملاقات کی تھی جوکہ فرصت کے لمحات گزاررہے تھے۔

Published: 13 Mar 2020, 3:30 PM IST

دلیپ کمار معاشقہ کے بارے میں شائع ہونے والی اس کتاب میں فلم ساز اور ہدایت کار پی این اروڑہ نے کامنی کوشل کوسپرہٹ فلم پگری میں ہدایت دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دلیپ کمار وقفہ وقفہ سے فلم کے سیٹ پرکامنی کوشل سے ملاقات کے لیے آدھمکتے تھے ،اروڑہ کے حوالے سے مطلع کیا گیا ہے کہ کامنی کوشل کا فوجی بھائی پستول لیکر فلم کے سیٹ پرپہنچ گیا اور کامنی کوشل کو جان سے مارنے کی دھمکی دی کہ وہ دلیپ کمار سے دوررہیں۔کتاب کے مطابق کامنی کوشل کے بھائی نے دلیپ کمار کو بھی دھمکی دی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ اردو ادیبہ عصمت چغتائی نے بھی دلیپ کمار کو اس معاشقہ کے بارے میں متنبہ کیا تھا جس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے تھے۔

Published: 13 Mar 2020, 3:30 PM IST

مذکورہ کتاب کے مضمون پر یقین کیا جائے تو اس کے مطابق دلیپ کمار اور کامنی کوشل کے معاشقہ کوختم کرنے میں ناکامی کے بعدان کے بھائی نے خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی ۔دونوں فنکاروں کے معاشقہ کے خاتمہ کی ایک وجہ کامنی کوشل کے بھائی کی خودکشی کو بھی بتایا جاتا ہے ۔ویسے کامنی کوشل کی شادی ان کی بڑی بہن کے انتقال کے بعد ان کے بہنوئی سے پنجابی رواج کے مطابق کردی گئی تھی۔

Published: 13 Mar 2020, 3:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Mar 2020, 3:30 PM IST