بالی ووڈ

’گرم دھرم‘ ڈھابہ کی کامیابی کے بعد دھرمیندر کا ’ہی مین‘ ریستوراں

دھرمیندر نے اپنے پرستاروں کے ساتھ ایک خبر شیئر کی ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ’ہی مین‘ نامی ایک نیا ریستواں کھول رہے ہیں۔ دھرمیندر نے انسٹاگرام پر اپنے اس نئے ریستواں کی تفصیلات دی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر ویلنٹائن ڈے پر ’ہی مین‘ ریستوراں کھول رہے ہیں۔ دھرمیندر سوشل میڈیا پر بہت سرگرم رہتے ہیں وہ اپنے شائقین کے ساتھ پرسنل اور پروفیشنل باتیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے پرستاروں کے ساتھ ایک خبر شیئر کی ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ’ہی مین‘ نامی ایک نیا ریستواں کھول رہے ہیں۔ دھرمیندر نے انسٹاگرام پر اپنے اس نئے ریستواں کی تفصیلات دی ہیں۔ مشہور ’گرم ۔ دھرم‘ ڈھابہ کے بعد دھرمیندر کا یہ دوسرا ریستوراں ہے جسے کرنال ہائی وے پر کھولیں گے۔

Published: undefined

دھرمیندر نے بتایا کہ اس ریستوراں کا آغاز 14 فروری یعنی ویلنٹائن ڈے کے دن صبح ساڑھے دس بجے کیا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ دھرمیندر کے اس ریستوراں کی یہ خصوصیت ہوگی کہ کھیتوں سے راست سامان کھانے کی میزوں پر آئے گا۔

Published: undefined

دھرمیندر نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ’’پیارے دوستو، میرے ریستوراں ’گرم دھرم ڈھابہ‘ کی کامیابی کے بعد اب میں اعلان کر رہا ہوں، ہم لوگ کھیتوں سے راست کھانے کی میزوں کے طرز والے ریستوراں ’ہی مین‘ کی شروعات کر رہے ہیں۔ میں آپ کے پیار اور احترام کا تہہ دل سے شکریہ کرتا ہوں، آپ سب کو بہت سارا پیار، آپ کا دھرم‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined