
رشمیکا مندانا، تصویر ’انسٹاگرم‘
معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کی فلم ’رَن بالی‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ اس سے قبل اداکارہ نے مداحوں کا دل جیتنے والا کام کیا ہے۔ انہوں نے 400 خاندانوں کو گود لیا ہے۔ اب وہ ہر 3 ماہ کی قسط میں ان کے راشن کا خرچ اٹھائیں گی۔ اس کے ذریعے وہ دوسرے لوگوں کو بھی اس طرح کے نیک کام کرنے کی ترغیب دیں گی۔ رشمیکا مندانا نے اپنی اس سماجی خدمت کی معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
رشمیکا نے ’انسٹاگرام‘ پر لکھا کہ ’’آپ جن کرداروں کو نبھاتے ہیں، ان میں کچھ ایسا ہوتا ہے جو آپ کو متاثر کرتا ہے۔ آپ میں سے بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے رہتے ہیں کہ کیا جیمّا اور مجھ میں کوئی مماثلت ہے؟ میرا جواب ہے، ہاں، اور یہ ان میں سے ایک ہے۔ میں ہمیشہ سے ایسی ہی رہی ہوں اور وہ بھی ایسی ہی ہے۔ میں ہمیشہ آپ کی محبت کے بدلے اس طرح کے کام کرتی رہوں گی... لیکن میں نے اسے ہمیشہ خفیہ رکھا، کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ اگر صرف مجھے، میری ٹیم اور ہم میں سے کچھ لوگوں کو اس کا علم ہو تو کافی ہے۔ لیکن اب میں اس بارے میں کھل کر بات کر رہی ہوں، کیونکہ میں سوچ رہی ہوں کہ اگر اس سے آپ سبھی پیارے لوگوں کو بھی ایسا کچھ کرنے کی ترغیب ملے تو مجھے خوشی ہوگی۔‘‘
اپنی پوسٹ میں رشمیکا مندانا نے یہ بھی لکھا کہ ’’میں نے سوچا کہ کیوں نہ ابھی سے شروعات کی جائے۔ آج میں نے 400 خاندانوں کو گود لیا ہے اور میں ایک وقت میں 400 خاندانوں کی 3 ماہ تک مدد کرنا چاہتی ہوں اور آئندہ ایک سال تک اسے جاری رکھنا چاہتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ وہ راشن پر ہونے والے اخراجات کی بچت کر کے اپنے مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ مہربانی کا ایک چھوٹا سا کام بھی کسی کی زندگی بدل سکتا ہے اور اس کے لیے بڑا ہونا ضروری نہیں ہے۔ آئیے، ہم سب ایک چھوٹی سی شروعات کریں۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔