عرب ممالک

سعودی عرب میں دنیا کا پہلا کامیاب مکمل روبوٹک لیور ٹرانسپلانٹ

سعودی عرب میں دنیا کا پہلا کامیاب مکمل روبوٹک لیور ٹرانسپلانٹ کر لیا گیا۔ یہ بے مثال کامیابی کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر میں تکمیل کو پہنچی

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 

ریاض: سعودی عرب میں دنیا کا پہلا کامیاب مکمل روبوٹک لیور ٹرانسپلانٹ کر لیا گیا۔ یہ بے مثال کامیابی کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر میں تکمیل کو پہنچی۔ ساٹھ سالہ سعودی مریض نان الکوحل فیٹی لیور اور ہیپا ٹوسیلولر میں مبتلا تھا۔

Published: undefined

العربیہ کے مطابق روبوٹک لیور ٹرانسپلانٹ کو انجام دینے والی میڈیکل ٹیم کے رہنما اور سنٹر آف ایکسیلنس فار آرگن ٹرانسپلانٹس کے سی ای او پروفیسر ڈائیٹر بروئرنگ نے وضاحت کی کہ یہ اہم کامیابی طبی جدت طرازی اور دنیا بھر میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بڑھانے کے عزم کی نشاندہی کر رہی ہے۔

یہ آپریشن اعضاء کی پیوند کاری کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ کامیابی اس میدان میں عالمی رہنما کے طور پر سپیشلسٹ کی پوزیشن کو مستحکم کر رہی ہے۔

Published: undefined

اس پیوند کاری کو روایتی اور روبوٹک لیور ٹرانسپلانٹیشن کی وجہ سے منفرد حیثیت حاصل ہے۔ یاد رہے 2018 سے زندہ شخص سے جگر کے جزوی اخراج کے لیے مکمل طور پر روبوٹک سرجری پر انحصار کیا جا رہا ہے۔ مکمل روبوٹک جگر کی پیوند کاری دوسرے طریقوں سے نمایاں طور پر مختلف ہوتی ہے۔ اس پیوند کاری میں مریض کے جسم میں چھوٹے چیرے لگاۓ جاتے ہیں، صحت یابی کی مدت کو کم کر دیا جاتا اور پیچیدگیوں کے امکانات کو روبہ زوال کردیا جاتا ہے۔

Published: undefined

یہ روایتی لیور ٹرانسپلانٹیشن یا ہائبرڈ اپروچ کے برعکس ہے۔ پرانے طریقے میں مریض کے جسم میں 15 سینٹی میٹر کا چیرا لگایا جاتا اور اس سے 50 فیصد معاملات میں پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی تھیں۔ اس کے بعد مریض کو ایک لمبے عرصہ کےلیے اسپتال میں رہنا پڑتا تھا۔ حالیہ کامیابی اعضاء کی پیوند کاری کے ماہرین کے تمام امکانات پر قابو پانے کی خصوصی مہارتوں کی بھی نمائندگی کر دی۔

Published: undefined

واضح رہے کنگ فیصل اسپتال اعضاء کی پیوند کاری کےلیے روبوٹک سرجری کے خصوصی تربیتی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ اسپتال دوسرے طبی اداروں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتا اور کم سے کم نقصان دہ ا عضاء کی پیوند کاری کے طریقہ کار کے بارے میں عالمی سمجھ بوجھ کو بڑھانے میں بھرپور مدد فراہم کرتا ہے۔

Published: undefined

کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کو خصوصی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے دنیا کے صف اول کے اداروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ برانڈ فنانس کے مطابق کنگ فیصل اسپتال 2023 میں سے دنیا کے بہترین صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کی فہرست میں 20ویں اور مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined