عرب ممالک

حج کا چوتھا روز: منیٰ میں تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کی سنت ابراہیمی ادا کر رہے ہیں حجاج

حج کے آخری روز حجاج تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کی سنت ادا کرنے کے بعد مغرب سے پہلے منیٰ سے نکل جائیں گے اور پھر مکہ اور مدینہ میں قیام کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

آج مناسکِ حج کا چوتھا روز ہے اور حجاج کرام مِنیٰ میں تینوں جمرات کی رمی (شیطانوں کو کنکریاں مارنے کی سنت ابراہیمی) کر رہے ہیں۔رمی کے بعد حجاج دن کا بقیہ وقت مِنیٰ میں اپنے خیموں اور ٹاوروں میں ہی گزاریں گے۔ کل مناسک حج کے پانچویں اور آخری روز بھی حجاج کرام تینوں جمرات کی رمی کریں گے۔ حج کے آخری روز حجاج تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کی سنت ادا کرنے کے بعد مغرب سے پہلے منیٰ سے نکل جائیں گے اور پھر مکہ اور مدینہ میں قیام کریں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ حجاج کرام وقوف عرفات کے بعد منیٰ میں جمرات  کو تینوں شیطان کی علامات کو کنکریاں مار کر سنت ابراہیمی کی پیروی کر تے ہیں۔ جس وقت حضرت ابراہیم ؑ خواب کی تکمیل کے لیے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کے لیے لے جا رہے تھے تو تین مقامات پر شیطان نے انہیں بہکانے کی کوشش کی، لیکن حضرت ابراہیم ؑ نے اس کو تینوں بار کنکریاں مار کر دھتکارا تھا۔

Published: undefined

کل حج کا آخری دن ہے جس کے بعد حجاج کی واپسی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اس سال 17 لاکھ سے زائد عازمین نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔ مشرقی وسطیٰ میں  جاری تنازعہ کی وجہ اس سال حجاج اورانتظامیہ پر بھی تلوار لٹکی ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined