عرب ممالک

کورونا ویکسین کا مکمل کورس کرنے والوں کو عازمین عمرہ کے لئے جاری ہوگا اجازت نامہ

’’رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر سعودی عرب کی حکیمانہ قیادت حرمین شریفین کی زیارت کا عزم رکھنے والوں اور ان کی خدمت پر مامور اہلکاروں کی صحت اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی’’

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ 

ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مملکت کی حکیمانہ قیادت حرمین شریفین کی زیارت کا عزم رکھنے والوں اور ان کی خدمت پر مامور اہلکاروں کی صحت اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Published: undefined

رمضان کی مبارک ساعتوں میں زیادہ سے زیادہ فرزندان توحید کو عبادت کا موقع فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسجد حرام میں نماز ادائی کے لیے مزید جگہ مختص کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ پہلے مرحلے پر یکم رمضان المبارک 1442ھجری سے مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں عمرہ اور نمازوں کی ادائی کے لیے پرمٹوں کا اجرا شروع کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

’’توکلنا‘‘ ایپ کی روشنی میں عمرہ اور حرمین شریفین میں نماز وتراویح کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہے کہ انھوں نے ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں، یا پھر پہلی خوراک لگوائے دو ہفتوں کی مدت گزر چکی ہو، یا پھر کورونا میں مبتلا شخص صحت مند ہو چکا ہو اور اس میں بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو چکی ہو۔

Published: undefined

دوم: رمضان کے دوران عمرہ، نمازوں اور زیارت حرمین شریفین کی بکنگ ’’اعتمرنا‘‘ اور ’’توکلنا‘‘ اپیلی کیشنز کے ذریعے ہو گی۔ اس مقصد کے لیے زائر خود اپنی سہولت کے مطابق دیئے گئے اوقات کا انتخاب کر سکتا ہے تاہم اجازت نامہ کا اجرا مسجد میں حفاظتی تدابیر کی روشنی میں مخصوص کردہ جگہ میں گنجائش کی صورت میں ہی جاری کیا جائے گا۔

Published: undefined

سوئم: اجازت ناموں کی معیاد کی جانچ بھی عازم عمرہ یا نمازی کی ’’توکلنا‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے کی جائے گی۔ وزارت کے عہدیدار نے یہ بات زور دے کر کہی کہ رمضان کے دوران عمرہ اور نمازوں کے لیے حرمین شریفین میں داخلے کے اجازت نامے صرف ’’اعتمرنا‘‘ اور ’’توکلنا‘‘ اپیلی کیشنز کے ذریعے ہی جاری ہوں گے، عازمین اس ضمن میں جعلی ایجنٹوں اور ویب سائٹس سے خبردار رہیں۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined