عرب ممالک

حج 2026: سعودی عرب نے سکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کو دی رفتار، حج کو سیاست سے دور رکھنے کا عزم

سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے سکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی۔ حکام نے حج کو سیاست سے دور رکھنے، حجاج کے تحفظ اور نقل و حمل کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 
-

سعودی عرب نے حج 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں سکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور انتظامی منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حج کے مقدس اجتماع کو کسی بھی طرح کی سیاسی سرگرمی یا تنازعہ سے محفوظ رکھا جائے گا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کے امن، تحفظ اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

سعودی وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے مکہ مکرمہ میں حج سکیورٹی فورسز کی سالانہ تقریب کے دوران حج سیزن کے انتظامی اور زمینی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سکیورٹی اداروں کی تیاریوں، ہجوم کے نظم و نسق اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ دی گئی۔

پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر اور حج سکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا کہ حجاج کی خدمت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ برسوں کے تجربات اور مختلف ممکنہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے اس سال کے منصوبے تیار کیے ہیں تاکہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، مقدس مقامات اور حجاج کے سفری راستوں پر سکیورٹی اور سہولت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

Published: undefined

حکام کے مطابق حج سکیورٹی نظام جدید ٹیکنالوجی، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور مربوط آپریشنل نظام سے لیس کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے فوری فیصلہ سازی، مختلف اداروں کے درمیان رابطے اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

سعودی حکام نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ حج کو سیاست سے جوڑنے، حجاج کے امن میں خلل ڈالنے یا مناسک حج کی ادائیگی کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقدس فریضے کی روح اور احترام کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Published: undefined

حج سکیورٹی فورسز کی سالانہ تقریب میں آپریشنل صلاحیتوں کے جائزے کے لیے فیلڈ مشقیں بھی کی گئیں۔ اس دوران جدید سکیورٹی گاڑیوں، نگرانی کے نظام اور سکیورٹی ایوی ایشن سے متعلق تیاریوں کا مظاہرہ کیا گیا تاکہ حج سیزن کے دوران فوری رد عمل اور بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ادھر مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کے روئل کمیشن کے جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر میں بھی انتظامی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبوں، مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اور لائیو ڈیٹا کے استعمال کے ذریعے نقل و حمل کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات کا معائنہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined