فائل تصویر آئی اے این ایس
ہفتہ یعنی21 جون کو، امریکہ نے B-2 اسٹیلتھ بمباروں اور کروز میزائلوں سے ایران کے تین بڑے جوہری مقامات پر حملہ کیا جو فورڈو، نتانز اور اصفہان میں واقع ہیں ۔ اس کے بعد، ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم (AEOI) نے اتوار یعنی22 جون کو پہلا سرکاری بیان جاری کیا۔ اے ای او آئی نے کہا کہ ہماری تمام جوہری سائٹیں محفوظ ہیں۔ کوئی تابکاری کا اخراج نہیں ہوا ہے اور تحقیقات میں کسی قسم کے نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔
Published: undefined
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے نے واضح کیا کہ ان کا جوہری پروگرام امریکی حملوں سے متاثر نہیں ہوگا۔ ہمارا ایٹمی پروگرام ایک قومی صنعتی منصوبہ ہے، جسے ہم ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ یہ بیان امریکی دعوے کی براہ راست مخالفت میں آیا ہے جس میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ فورڈو اب تباہ ہو چکا ہے۔
Published: undefined
اے ای او آئی نے بم دھماکے کے بعد عالمی سطح پر پیدا ہونے والے تابکاری کے اخراج کے خدشات کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ سیکیورٹی چیک میں تمام مراکز تابکاری سے پاک پائے گئے۔ عوام سے کہا ہے کہ ان کے تمام ایٹمی پلانٹ محفوظ ہیں۔ یہ بیان بین الاقوامی جوہری ایجنسیوں کو بھی اشارہ دیتا ہے کہ ایران اپنی سیکیورٹی میں شفافیت دکھانا چاہتا ہے۔
Published: undefined
اے ای او آئی نے امریکی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی کارروائی کا عمل شروع کر رہے ہیں اور عالمی فورمز پر امریکہ کی مذمت کریں گے۔ ساتھ ہی ایران نے عالمی برادری سے حمایت مانگی اور پرامن جوہری پروگرام کے حق کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ان حملوں کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے فورڈو جیسی قلعہ بند جگہ کو بھی تباہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined