عرب ممالک

مسجد حرام: مطاف کا صحن اور زمینی منزل معتمرین کے لئے مختص

جنرل پریذیڈنسی نے معتمرین کی آمد و رفت کے واسطے 3 مرکزی دروازے (باب الملك عبدالعزيز، باب الملك فهد، باب السلام) مختص کیے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ 

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں نماز کے مقامات متعین کر دیئے ہیں۔ ان میں تیسری سعودی توسیع کی تمام منزلیں، شاہ فہد توسیع کی تمام منزلیں اور مسجد حرام کے تمام صحن شامل ہیں۔ نمازیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ماسک لگانے کی پابندی کریں۔ انتظامیہ نے مطاف کے صحن اور زمینی منزل کو طواف کرنے والوں کے لیے مختص کیا ہے۔ علاوہ ازیں طواف کے بعد دو رکعت سنتیں زمینی منزل اور پہلی منزل پر ادا کی جا سکیں گی۔

جنرل پریذیڈنسی نے معتمرین کی آمد و رفت کے واسطے 3 مرکزی دروازے (باب الملك عبدالعزيز، باب الملك فهد، باب السلام) مختص کیے ہیں۔ اسی طرح 144 دروازوں اور 3 پُلوں کو نمازیوں کی آمد و رفت کے واسطے مختص کیا گیا ہے۔ رمضان مبارک میں افطار کے دسترخوان حرم شریف کی راہ داریوں میں لگائے جائیں گے۔ ان کی تعداد دو ہزار ہوتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined