عرب ممالک

میرے ایم او یو پر کچھ تحفظات اور شکوک و شبہات تھے: مجتبیٰ خامنہ ای

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ایم او یو کے حوالے سے ان کی رائے مختلف تھی لیکن ایران کے صدر اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے دیگر اراکین کے عزم کے پیش نظر اس کی منظوری دےدی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایرانی صدر اورامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے۔ اب ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اس ساری پیش رفت پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ مجتبیٰ نے بتایا کہ انہیں امریکہ کے ساتھ ایم او یو پر کچھ تحفظات اور شکوک و شبہات تھے لیکن انہوں نے اس کے باوجود اسے منظور کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پیزشکیان اور سپریم نیشنل سیکورٹی  کونسل کے حکام نے انہیں یقین دلایا کہ اس معاہدے میں ایران کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔

Published: undefined

امریکہ ایران مسودہ معاہدے پر ورچوئل دستخط کے بعد اپنے پہلے عوامی ردعمل میں خامنہ ای نے کہا کہ انہوں نے اس معاہدے کی منظوری حکام کی جانب سے ایرانی حقوق اور اتحادیوں کے مفادات کے تحفظ کے عزم کے بعد دی۔ مجتبیٰ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بے تاب ہو کر اس ایم او یو کو وجود میں لانے کے لیے دباؤ اور اثر و رسوخ کا ہر طریقہ استعمال کیا۔

Published: undefined

مجتبیٰ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ایم او یو کے حوالے سے ان کی رائے مختلف تھی لیکن ایرانی صدر اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے دیگر اراکین کے عزم کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اسے منظور کرلیا۔ خامنہ ای نے ناقدین کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا یقین دلانے کی بھی کوشش کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل میں آمنے سامنے مذاکرات کا مطلب امریکی موقف کو تسلیم کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں براہ راست مذاکرات سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ ہم دشمن کے نقطہ نظر کو قبول کر رہے ہیں۔

Published: undefined

مجتبیٰ نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے ضرورت سے زیادہ مطالبات کرنے کی کوشش کی تو ہم انہیں قبول نہیں کریں گے۔ خامنہ ای کے تبصرے ایران کے داخلی فیصلہ سازی کے عمل کی ایک نادر جھلک پیش کرتے ہیں، ایسے وقت میں جب ایران امریکہ کے ساتھ 60 دن کے مذاکراتی دور میں داخل ہو رہا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined