عرب ممالک

کیسا نظر آتا ہے اسرائیل کا زیر قبضہ لبنان!

جنگ بندی تکنیکی طور پر نافذ العمل ہے، لیکن اسرائیلی حملے روزانہ کی بنیاد پر جنوبی لبنان میں جاری ہیں۔ اسرائیل کا اصرار ہے کہ تازہ ترین جنگ بندی معاہدے کے تحت اس کی اجازت دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

جنوبی لبنان میں  حزب اللہ کے جھنڈے اچانک اسرائیلی جھنڈوں میں بدل جاتے ہیں۔ ایک اسرائیلی چوکی نظر آتی ہے، جہاں فوجی چھلنی  ہوئےگھروں کی بالکونیوں سے فوجی چوکس کھڑے ہوتے ہیں۔ اسرائیل کے زیر قبضہ لبنان ایسا ہی دکھائی دیتا ہے۔

اسرائیل نے مارچ میں جنوبی لبنان پر حملہ کیا جب ایران کی حمایت یافتہ شیعہ لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر دوبارہ حملے شروع کر دیے تھے۔ اس کے بعد سے، اسرائیلی فوج نے تقریباً دس کلومیٹر کے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے تاکہ وہ ایک "سیکیورٹی زون" قائم کر سکے جو اسرائیل کے شمالی باشندوں کو حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے خطرے سے محفوظ رکھے۔

زیادہ تر دیہاتوں کو اسرائیلی افواج نے منظم طریقے سے مسمار کر دیا ہے ۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق دو مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 4,300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے قبضے کے آغاز کے بعد سے اب تک 350,000 سے زیادہ بے گھر ہیں۔

نیوز پورٹل ’سی این این‘ میں شائع خبر کے مطابق عمارتیں برقرار ہیں، کاریں سڑکوں سے گزر رہی ہیں اور بچے اپنی بائیک پر سوار ہیں، جیسا کہ زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہےلیکن ایسا نہیں ہے۔جنگ بندی تکنیکی طور پر نافذ العمل ہے، لیکن اسرائیلی حملے روزانہ کی بنیاد پر جنوبی لبنان میں جاری ہیں۔ اسرائیل کا اصرار ہے کہ تازہ ترین جنگ بندی معاہدے کے تحت اس کی اجازت دی گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔