عرب ممالک

حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کے اصول کے تحت نماز جمعہ کی ادائیگی

سعودی عرب نے کورونا کیسز بالخصوص اومیکرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پھر سے سماجی فاصلہ لازمی قرار دے دیا ہے

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ 

الریاض: سعودی عرب نے کورونا کیسز بالخصوص اومیکرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پھر سے سماجی فاصلہ لازمی قرار دے دیا ہے۔ گزشتہ روز نماز جمعہ کے دوران سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں کی صف بندی کی گئی۔

کورونا کی نئی شکل اومیکروں کے عالمی پھیلاؤ اور ملک میں مہینوں بعد کورونا کیسز کی ریکارڈ تعداد سامنے آنے پر مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ میں کورونا پابندیوںکو دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

مقدس مساجد کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں سماجی فاصلے کی شرط دوبارہ لاگو کی جا رہی ہے جس کے بعد رضاکاروں نے صفوں کے درمیان فاصلے کے اسٹیکرز لگانا شروع کردیئے ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز ملک میں کورونا کے 700 سے زائد نئے کورونا کیسز سامنے آئے تھے جو رواں برس اگست کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔ قبل ازیں حکومت نے دونوں مقدس مساجد میں اندر اور باہر ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا تھا۔

Published: undefined

34 ملین افراد کے ملک سعودی عرب میں اب تک 5 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 874 ہے جو عرب ممالک میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 17 اکتوبر کو المسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم کرتے ہوئے فاصلاتی دوری کے اسٹیکرز ہٹا دیئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined