عرب ممالک

جرائم کے انسداد کےمتحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی ایک مشترکہ ٹیم کی تشکیل

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے جرائم کے انسداد کے پروگراموں اور حفاظتی خدمات وضع کرنے کی غرض سے ایک مشترکہ ٹیم کی تشکیل سے اتفاق کیا ہے

فائل تصویر
فائل تصویر 

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے جرائم کے انسداد کے پروگراموں اور حفاظتی خدمات وضع کرنے کی غرض سے ایک مشترکہ ٹیم کی تشکیل سے اتفاق کیا ہے۔

Published: undefined

دونوں ملکوں کے وزرائے داخلہ نے ایک ورچوئل اجلاس میں اس نوعیت کی مشترکہ ٹیم کی تشکیل سے اتفاق کیا ۔اماراتی میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ الشیخ سیف بن زید آل نہیان نے اپنے اسرائیلی ہم منصب امیر اوہانا سے بین اقوامی جرائم سے نمٹنے کے لیے مشترکہ منصوبوں اور پروگراموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

Published: undefined

وزرا نے مشترکہ منصوبوں اور "بین اقوامی جرائم سے نمٹنے کے علاوہ شہری دفاع سے متعلق دیگر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے "سلامتی اور حفاظت کی مشترکہ خدمات کی ترقی کے ذریعے اپنے ممالک میں معاشی اور سیاحتی شعبوں کے فروغ پر بھی زور دیا ۔

Published: undefined

یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد کیا گیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت اعلی امریکی دفاعی عہدیدار ، متحدہ عرب امارات-اسرائیل کے باضابطہ تعلقات کے قیام کے بعد دونوں ممالک کا دورہ کرنے والے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو