عرب ممالک

سعودی عرب میں کرفیو ختم، کورونا پروٹو کول کے مطابق کھیلوں کی سرگرمیاں بحال

گزشتہ روز سعودی وزارت کھیل نے اعلان کیا کہ اتوار 21 جون 2020 سے جم اور کھیلوں کے مراکز میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں لگائے گئے کرفیو کو ختم کردیا گیا ہے۔ حکومت نے کرونا پروٹوکول کے مطابق ملک میں ہرطرح کی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے، خواتین کے بیوٹی پارلر اور حجام کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

Published: undefined

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سعودی عرب کی وزارت کھیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار 21 جون سے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ہفتے کے روز سعودی وزارت کھیل نے اعلان کیا کہ اتوار 21 جون 2020 سے جم اور کھیلوں کے مراکز میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔

Published: undefined

وزارت نے مواصلاتی ویب سائٹوں پر جاری بیانات میں ریٹرن پروٹوکول کے لیے ہدایت جاری کی ہیں۔ ان میں سرگرمی کی واپسی کے لیے ضروری طریقہ کار شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت کھیل نے15 مارچ 2020ء کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تا اطلاع ثانی ملک بھر میں مختلف کھیلوں اور تمام ٹورنامنٹس اور مقابلوں کے ساتھ ساتھ ہالز اور نجی کھیلوں کے مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

مملکت میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی واپسی کا اعلان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک میں کرونا کی وجہ سے لگایا گیا کرفیو اور لاک ڈائون ختم کردیا گیا ہے۔ ملک میں ہر طرح کی تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے، بیوٹی سیلون کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے تمام معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کی واپسی میں درج ذیل امور کو مد نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا:

Published: undefined

  • تمام سرگرمیوں کے لیے منظور شدہ انسداد کرونا پروٹوکول کے نفاذ پر مکمل عمل درآمد۔
  • معاشرتی فاصلے سے وابستگی اور ماسک کا لازمی استعمال۔
  • پچاس سے زاید افراد کا ایک جگہ جمع نہ ہونا۔
  • وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کرونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined