مکہ مکرمہ: الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معتمرین میں کورونا کا کو کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ اللہ کے مہمان اس وبا سے ابھی تک محفوظ ہیں۔
Published: undefined
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل پریزیڈینسی کی طرف سے چار نکاتی ایگزیکٹو پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ان میں اہم ترین معتمرین اور زائرین کا تحفظ، مقدس مقامات کی صفائی، معتمرین کی آمد اور رضاراکانہ سرگریاں شامل ہیں۔ دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے عمرہ مناسک کی مرحلہ وار بحالی پر سعودی عرب کی خدمات کو سراہا ہے۔
Published: undefined
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف العثیمین نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے تحفظ کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے عمرہ کی بحالی کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دی گئی ہدایات کو انتہائی مناسب اور معقول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے گھر میں آنے والے عمرہ زائرین کی حفاظت اور سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
خیال رہے کہ سات ماہ کی بندش کے بعد گذشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عمرہ مناسک کا صحت کے سخت ایس او پیز کے تحت آغاز ہو گیا ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined