عرب ممالک

سعودی عرب میں ہوائی اڈوں سے ہٹی پابندی

جی اے سی اے نے ایک بیان میں کہا کہ "سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی نے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کو مکمل صلاحیت کے ساتھ چلانے کا اعلان کیا۔"

تصویر بشکریہ ٹوئٹر @Saudi_Airlines
تصویر بشکریہ ٹوئٹر @Saudi_Airlines 

ریاض 18: سعودی عرب کے ہوائی اڈے کورونا انفیکشن سے متعلقہ پابندیوں کے بغیر پوری صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔ سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی (جی اے سی اے) نے یہ معلومات دی ہیں۔ چونکہ یہاں انفیکشن کے معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے اس لئے حکومت کا منصوبہ آہستہ آہستہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے کا ہے اور اسی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

جی اے سی اے نے ایک بیان میں کہا کہ "سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی نے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کو مکمل صلاحیت کے ساتھ چلانے کا اعلان کیا۔" بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اصول ملکی اور بین الاقوامی دونوں پروازوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ تاہم اس دوران آپ کو ایک خصوصی درخواست میں اپنے ویکسینیشن کے بارے میں معلومات دینی ہوں گی اور اس کی تصدیق کرانا ضروری ہوگا۔

Published: undefined

وبا کا آغاز ہونے کے بعد سے سعودی عرب میں اب تک کورونا کے 547000 سے زائد کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں اور 8763 افراد کی موت ہوئی ہے۔ پچھلے تقریباً دو ماہ سے انفیکشن کے یومیہ معاملات 50 سے زیادہ ریکارڈ نہیں کیے جا رہے ہیں۔ ملک میں اب تک 3 کروڑ 84 لاکھ افراد کو ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined