سات تاریخ کا الیکشن بی جے پی کو سات سمندر دور پھینک دے گا! اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا کہ وہ لوگ بابا صاحب کے آئین میں چھیڑ چھاڑ کر کے اسے ختم کرنا چاہتے ہیں، جو آئین ختم کرنا چاہیں گے، انہیں اقتدار سے باہر نکالنے کا کام عوام کرنے والے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آوازبیورو

بدایوں: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ سات تاریخ کا الیکشن بی جے پی کو سات سمندر دور پھینک دے گا۔ یہ تیسرا مرحلہ ان کا صفایا کرنے جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدایوں سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار آدتیہ یادو کے لئے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بدایوں کے عوام ریکارڈ بنا کر جیت دلائیں گے۔ سماجوادی پارٹی کی تحریک سے بہت سے لوگ جڑ گئے ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹوں سے آپ ہمیں جتا رہے ہیں۔ ہمارا آپ کا انتخاب 7 تاریخ کو ہے۔ آپ لوگوں کا بہت تعاون حاصل ہو رہا ہے۔ یہ سات تاریخ کا انتخاب، بی جے پی کو سات سمندر دور پھینک دے گا۔


انہوں نے کہا کہ وہ لوگ بابا صاحب کے آئین میں چھیڑ چھاڑ کر کے اسے ختم کرنا چاہتے ہیں، جو آئین ختم کرنا چاہیں گے، انہیں اقتدار سے باہر نکالنے کا کام عوام کرنے والے ہیں۔ ہمیں کورونا ویکسین لگوا دی، ایک طرف آئین کو خطرہ، دوسری طرف جان کو خطرہ!

اکھلیش یادو نے کہا کہ کوئی اگنی ویر شہیر ہوگا تو اس کو وہ احترام نہیں ملے گا۔ اس حکومت میں جتنی بھی شہادتیں ہوں گی انہیں عزت نہیں ملے گی۔ ویکسین کی خبر تو پڑھ ہی لی ہوگی۔ ان کو ہار سے لے کر کئی طرح کی فکر کرنی پڑیں گی۔ ہم حکومت سے کہنا چاہتے ہیں کہ جن لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے، ان کی جانچ اور ای سی جی مفت ہونی چاہئے۔ اس حکومت نے کسان اور نوجوانوں کو ہی نہیں بلکہ ویکسین کے نام پر بھی دھوکہ دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔