ووٹرس کی حوصلہ افزائی کے لیے ممبئی میٹرو کا خوش آئند قدم، کرایہ میں 10 فیصد رعایت کا اعلان

مہا ممبئی میٹرو آپریشن کارپوریشن لمیٹیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق میٹرو لائن 2A اور لائن 7 پر سفر کرنے والے مسافر ووٹنگ کے دن 10 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ممبئی میٹرو / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ممبئی میٹرو / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ممبئی میٹرو نے ووٹنگ کے دن ٹکٹوں پر خاص رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہا ممبئی میٹرو آپریشن کارپوریشن لمیٹیڈ نے جمعہ (3 مئی) کو اس کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے تحت لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے موقع پر ممبئی میٹرو میں مسافروں کے لیے ٹکٹوں پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

مہا ممبئی میٹرو آپریشن کارپوریشن لمیٹیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق میٹرو لائن 2A اور لائن 7 پر سفر کرنے والے مسافر ووٹنگ کے دن 10 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ عام انتخابات کے لیے ممبئی میں لوک سبھا سیٹوں پر 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق مہا ممبئی میٹرو آپریشن کارپوریشن لمیٹیڈ اندھیری (مغرب) اور دہیسر (مشرق) کے درمیان میٹرو لائن 2A اور دہیسر (مشرق) اور اندھیری (مشرق) کے درمیان لائن 7 چلاتی ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام میٹرو مسافروں کو اپنے شہری فرائض کو پورا کرنے اور الیکشن میں ووٹنگ کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے سسٹمیٹک ووٹر ایجوکیشن اور الیکٹورل پارٹیسیپیشن (SVEEP) پروگرام کے تحت ووٹنگ کو فروغ دے گا۔


ممبئی میٹرو میں سفر کرنے کے لیے مسافر ممبئی ون کارڈ، پیپر کیو آر اور پیپر ٹکٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مسافر ووٹنگ کے دن بنیادی کرایہ پر 10 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے نامزدگی کا پانچواں اور آخری مرحلہ جمعہ کو ہے۔ مہاراشٹر میں لوک سبھا کی کل 48 سیٹیں ہیں۔ الیکشن کمیشن ریاست میں پانچ مختلف مرحلوں میں ووٹنگ کرا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔