لکھنؤ نے ممبئی کو 4 وکٹوں سے دی شکست

لکھنؤ نے ممبئی کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ آخری اوور میں وکٹ گرنے کی وجہ سے میچ سنسنی خیز ہو گیا لیکن اسٹوئنس اور آخر میں پورن کی شاندار اننگز نے ایل ایس جی کو جیت سے ہمکنار کرایا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ سپر جائنٹس  یعنی ایل ایس جی نے ممبئی انڈینز کو 4 وکٹوں سے شکست دی ۔ مارکس اسٹوئنس نے 62 رنز کی میچ بدلنے والی اننگز کھیل کر ایل ایس جی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ممبئی انڈینز  یعنی ایم آئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 144 رنز بنائے ۔ وہیں جب لکھنؤ کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے نکلی تو ایل ایس جی کی شروعات اچھی نہیں تھی کیونکہ آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے ارنش کلکرنی پہلی ہی گیند پر صفر کے سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد اسٹوئنس اور کے ایل راہل کی 58 رنز کی شراکت اور اسٹوئنس-دیپک ہڈا کی 40 رنز کی شراکت نے لکھنؤ کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

ایل ایس جی نے پاور پلے اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنا کر اپنی فتح کی بنیاد رکھی تھی۔ لکھنؤ نے اگلے 9 اووروں میں سست بلے بازی کی کیونکہ ٹیم 54 گیندوں میں صرف 64 رنز ہی بنا سکی۔ 15 اوورز کے بعد ٹیم کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز تھا تاہم 6 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ ساتھ ہی جیت کے لیے 30 گیندوں میں صرف 29 رنز درکار تھے۔ میچ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ 18ویں اوور میں ایشٹن ٹرنر 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے لیکن اسی اوور میں آیوش بدونی نے آتے ہی بلے کو گھومانا شروع کر دیا۔ ایل ایس جی کو آخری 2 اوورز میں جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے۔ 19ویں اوور میں آیوش بدونی کا رن آؤٹ متنازعہ تھا۔ لیکن اسی اوور میں نکولس پورن نے چوکا لگا کر میچ کا رخ لکھنؤ کی طرف موڑ دیا تھا۔ آخری اوورز میں نکولس پورن نے 14 گیندوں میں 14 رنز کی دباؤ سے بھرپور اننگز کھیلی اور ایل ایس جی کو 4 وکٹوں سے فتح دلائی۔


ممبئی انڈینز کو چھوٹے اسکور کا دفاع کرنا تھا لیکن ایم آئی کے گیند بازوں نے سخت محنت کی اور آخری اوور تک میچ کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی۔ نووان تھشارا نے اس میچ میں اپنے آئی پی ایل کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔ ایم آئی کی طرف سے کپتان ہاردک پانڈیا نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ جیرالڈ کوٹزی اور محمد نبی نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔