کولکتہ نےممبئی کو 24 رنز سے دی شکست، ممبئی کی پلے آف میں کھیلنے کی امیدیں ختم

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بولنگ کے بل بوتے پر ممبئی انڈینز کو 24 رنز سے شکست دے دی ۔ مچل اسٹارک نے میچ میں ایک ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کولکتہ نائٹ رائیڈرز  یعنی کے کے آرنے ممبئی انڈینز کو 24 رنز سے شکست دے دی ۔ کے کے آر نے پہلے کھیلتے ہوئے 169 رنز بنائے تھے جس  میں وینکٹیش ایئر نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جب ممبئی انڈینز یعنی ایم آئی ہدف کا تعاقب کرنے نکلی تو ٹیم کی شروعات بہت خراب رہی۔ ٹیم 46 رنز کے اندر 3 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ روہت شرما 11 رنز، ایشان کشن 13 رنز اور نمن دھیر بھی صرف 11 رنز بنا سکے۔ سوریہ کمار یادو مضبوطی کے ساتھایک سرے پر  کھڑے رہے، لیکن دوسرے سرے سے وکٹیں مسلسل گر رہی تھیں۔ سوریہ کمار یادیو نے 35 گیندوں میں 56 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سنیل نارائن اور ورون چکرورتی نے بہت شاندار  بولنگ کی۔

ہدف کے تعاقب میں ایم آئی نے پاور پلے اوورز میں 46 رنز بنائے تاہم ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر بیک فٹ پر آ گئی۔ ٹیم کی اگلی 3 وکٹیں بھی 24 رنز کے اندر گر گئیں، جس کی وجہ سے ممبئی کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی، اس نے 71 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ یہاں سے سوریہ کمار یادو نے تیزی سے بیٹنگ شروع کی اور 30 ​​گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی۔ ان کے دور میں ممبئی کی جیت کی امیدیں بڑھنے لگیں لیکن جب سوریہ کمار یادیو 16ویں اوور میں 56 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو پورا میدان خاموش ہوگیا۔ ایم آئی کو آخری 4 اوورز میں جیت کے لیے 46 رنز درکار تھے اور ٹم ڈیوڈ بدستور کریز پر موجود تھے۔ اگلے 2 اووروں میں صرف 13 رن آئے جس سے ممبئی کو آخری 2 اووروں میں 32 رنز درکار تھے۔ ٹم ڈیوڈ 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 24 رنز کے سکور پر آؤٹ ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی ایم آئی کی جیت کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں۔ اگلی ہی گیند پر پیوش چاولہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ اسی اوور میں اسٹارک نے جیرالڈ کوٹزی کو کلین بولڈ کرکے اپنی ٹیم کو 24 رنز سے فتح دلائی۔


خاص طور پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے اسپنرز نے شاندار بولنگ کی۔ سنیل نارائن اور ورون چکرورتی، دونوں نے 4 اوورز کرائے اور دونوں نے 22 رنز دے کر 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ممبئی کے بلے بازوں کو درمیانی اوورز میں جارحانہ بلے بازی کرنے سے روکا۔ مچل اسٹارک ڈیتھ اوورز میں حاوی رہے، انہوں نے اپنے اسپیل میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دراصل میچ کے گیم چینجر آندرے رسل تھے جنہوں نے سوریہ کمار یادو کا وکٹ لے کر میچ کا رخ کے کے آرکی طرف موڑ دیا، اس کے علاوہ انہوں نے ہاردک پانڈیا کا وکٹ بھی لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔