چنئی نے حیدرآباد کو 78 رنز سے ہرایا، رتوراج نے کی شاندار بلے بازی اور تشار نے لی 4 وکٹیں

چنئی سپر کنگز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 78 رنز کے بڑے فرق  سے شکست دی  اور تشار دیش پانڈے نے 4 وکٹیں لے کر چنئی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

چنئی سپر کنگز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 78 رنز سے شکست دے دی ۔سی ایس کےکی جیت کے سب سے بڑے ہیرو رتوراج گائیکواڑ اور تشار دیشپانڈے رہے۔ گائیکواڑ نے 98 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ دیش پانڈے نے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ چیپک اسٹیڈیم، چنئی میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چنئی نے 213 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 18.5 میں صرف 134 رنز بنا سکی اور میچ ہار گئی۔ سن رائزرز کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 32 اور ہینرک کلاسن نے 20 رنز بنائے۔ حیدرآباد کی شروعات بالکل بھی اچھی نہیں تھی کیونکہ جب اسکور 40 رنز تھا تب تک ٹیم اپنے تین ٹاپ آرڈر بلے بازوں کے وکٹ گنوا چکی تھی۔

حیدر آباد کی جیت کی امیدیں 26 گیندوں میں ایڈن مارکرم کی 32 رنز کی اننگز سے بڑھنے لگیں۔ لیکن مارکرم 11ویں اوور میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ 15 اوورز کے بعد ایس آر ایچ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے اور ٹیم کو ابھی 30 گیندوں میں 104 رنز درکار تھے۔ جیسے ہی 16ویں اوور میں ہینرک کلاسن اور اگلے اوور میں عبدالصمد کی وکٹیں گریں، حیدرآباد کی جیت کی تمام امیدیں تقریباً ختم ہوگئیں۔ صمد نے 18 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔ صورتحال یہ تھی کہ ایس آر ایچ کو آخری 2 اوورز میں 85 رنز درکار تھے اور یہ ہدف حاصل کرنا ناممکن تھا۔ مستفیض الرحمان نے 19ویں اوور میں آخری 2 وکٹیں حاصل کیں اور حیدرآباد کو 134 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ کردیا۔


سی ایس کےکی گیند بازی شروع سے ہی سن رائزرس حیدرآباد کے بلے بازوں پر حاوی رہی۔ تشار دیشپانڈے نے ایس آر ایچ کے تینوں ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پویلین بھیج کر چنئی کی جیت کی بنیاد رکھی تھی۔ تشار نے 3 اوورز میں 27 رنز دے کر مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب متھیشا پتھیرانا نے درمیانی اوورز میں 2 وکٹیں لے کر چنئی سپر کنگز کی جیت کو آسان بنا دیا۔ رویندرا جدیجا نے بھی 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔ شاردل ٹھاکر بھی 1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے اور آخر میں مستفیض الرحمان نے 2 وکٹیں لے کر سی ایس کے کی جیت کو یقینی بنایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔