سوڈان میں نیم فوجی دستوں کے حملے میں 8 شہریوں کی موت

15 اپریل 2023 کو سوڈانی مصلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک 15550 اموات ہو چکی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویریو این آئی</p></div>

فائل تصویریو این آئی

user

یو این آئی

وسطی سوڈان میں گیزیرہ ریاست کے ایک گاؤں پر نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے حملے میں کم از کم آٹھ شہری مارے گئے۔ ایک مزاحمتی کمیٹی نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

گیزیرہ ریاست کے دارالحکومت واد مدنی میں مزاحمتی کمیٹی نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان میں کہا ہے کہ آر ایس ایف نے لوٹ مار کے مقصد سے گیزیرہ کے علاقے الحوش میں واقع گاؤں واد المنیر پر حملہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں آٹھ نوجوان شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ آر ایس ایف نے ابھی تک اس الزام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔


آر ایس ایف نے دسمبر 2023 میں سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) کے واد مدنی سے انخلاء کے بعد گیزیرا ریاست کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، 15 اپریل 2023 کو ایس اے ایف اور آر ایس ایف کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک 15550 اموات ہو چکی ہیں، جب کہ بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 87 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔