ویڈیو— راہل سے ملاقات کرنے والے کاروباریوں کو ملی دھمکی

تصویر یو ٹیوب
تصویر یو ٹیوب
user

قومی آوازبیورو

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے ایک ویڈیو بلاگ میں سورت کے ہیرا اور ٹیکسٹائل کاروبار سے منسلک لوگوں، مزدوروں اور کاریگروں کی پریشانیوں کو منظر عام پر لایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ گزشتہ کافی دنوں سے وہ گجرات کا دورہ کر رہے ہیں اور اس دوران انھوں نے ہر شعبہ کے لوگوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے بتایا کہ گجرات کا ’فخر‘ تصور کیے جانے والے سورت میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں لیکن مرکز کی مودی حکومت کی ترقی مخالف پالیسیوں کے سبب یہ دونوں صنعتیں اور اس سے جڑے لوگ بدحالی کے شکار ہیں۔ ملاقات کرنے والے کاروباریوں کو بعد میں دھمکیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کے سبب ویڈیو میں ان کے چہروں کو دھندلا کر دیا گیا ہے۔ پیش ہے اس ملاقات پر مبنی ویڈیو بلاگ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */