ثانیہ مرزا کا ماں بننے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے پہلا پیغام

ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے پہلا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی خوشی اور جذبات کا بے پناہ اظہار کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے پہلا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی خوشی اور جذبات کا بے پناہ اظہار کیا ہے۔

پانچ دن قبل ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ان کے نومولود بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں جن میں ثانیہ مرزا کو اپنے بیٹے اذہان کو گود میں لیے اسپتال سے باہر آتا دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ماں بننے کے بعد جذباتی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ماں بننے کی حیثیت سے میرا اور میرے بیٹے اذہان کے جنم ہوئے پانچ دن ہو گئے ہیں۔ ثانیہ نے اپنے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھا ہے، اذہان عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب خدا کی طرف سے عطا کردہ تحفہ ہے۔

ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخر مجھے سوشل میڈیا پر آن لائن ہونے کا کچھ وقت مل ہی گیا، میں نے تمام پیغامات چیک کر لئے ہیں جس میں ہمیں ڈھیر سارا پیار اور دعائیں ملی ہیں۔ ڈھیر ساری مبارکباد ملنے کے بعد شعیب اور میں بہت خوشی محسوس کرر ہے ہیں، آپ سب کا بے حد شکریہ۔

ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کو اٹھائے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے سامنے لگی ٹی وی اسکرین پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ بھی چل رہا ہے جس میں شعیب ملک بھی نظر آ رہے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے لکھا کہ انہیں دنیا میں آئے ہوئے 5 روز ہو گئے ہیں، میں بطور والدہ اور اذہان بطور بیٹا دونوں مل کر اپنے بابا کو کرکٹ کھیلتا دیکھ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔