افغانستان میں دھماکہ: بین الاقوامی کرکٹ امپائر بسم اللہ جان سمیت 15 افراد جان بحق

بین الاقوامی کرکٹ امپائر بسم اللہ جان شنواری ہفتے کے روز افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کابل: بین الاقوامی کرکٹ امپائر بسم اللہ جان شنواری ہفتے کے روز افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے۔ کار بم دھماکے کے نتیجے میں بسم اللہ جان سمیت 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ننگر ہار کے گورنرکے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ ننگر ہار صوبہ کے ضلع شنوار میں دوپہر 12 بجکر 20 منٹ پر یہ دھماکہ ہوا۔ حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش میں یہ دھماکہ کیا ۔ 36 سالہ بسم اللہ افغانستان اور کئی بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ اس حادثے میں ان کے کنبہ کے سات افراد کی بھی موت ہو گئی ہے۔


ہفتہ کے روز صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے یہ اطلاع دی۔ گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ یہ بم دھماکے صوبہ ننگرہار کے ضلع شنوار میں سہ پہر 12:20 بجے ہوئے۔ دہشت گردوں نے یہ دھماکہ تھانے میں داخل ہونے کی کوشش میں کیاتھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس حملہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 ​​سے ​​زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم کسی گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */