تیرہ تاریخ بروز جمعہ: بدشگون کیوں سمجھا جاتا ہے؟

حالانکہ یہ ایک عام سا دن ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود اگر کسی ماہ کی تیرہ تاریخ کو جمعے کا دن ہو تو مغربی ممالک میں بہت سے لوگ توہمکا شکار ہو جاتے ہیں۔ کیا واقعی یہ دن بدقمستی کی علامت ہے؟

 تیرہ تاریخ بروز جمعہ: بدشگون کیوں سمجھا جاتا ہے؟
 تیرہ تاریخ بروز جمعہ: بدشگون کیوں سمجھا جاتا ہے؟
user

ڈی. ڈبلیو

توہم پرست افراد جمعے کے دن تیرہ تاریخ کو منحوس سمجھتے ہیں۔ صدیوں پرانےان کے عقیدے کے مطابق اس دن بد نصیبی یا بد بختی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ادب اور فلموں میں بھی یہ تاریخ اور دن کئی مرتبہ بدقسمتی کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

تاہم اعداد و شمار یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ بھی بالکل دوسرے دنوں کی طرح ہوتا ہے اور اس کا حادثات کی تعداد پر کوئی اثر نہیں۔ اس کے باوجود بہت سے ہوٹلوں میں تیرہ نمبر کمرہ نہیں ہوتا اور جہازوں میں تیرہ نمبر قطار نہیں ہوتی۔ ساتھ ہی بہت سے لوگ اس دن شادی کرنا بھی پسند نہیں کرتے۔


گزشتہ برس ایک انشورنس ادارے اور عوامی رائے جاننے کے ایک انسٹیٹیوٹ کے ساتھ مل کر ایک جائزہ مرتب کیا گیا، جس کے مطابق صرف دس فیصد جرمن شہری ایسے ہیں، جنہیں تیرہ تاریخ بروز جمعے سے خوف آتا ہے اور ان کے خیال میں اس دن ان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ ان میں سے زیادہ کا تعلق جنوبی جرمنی سے ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ اس سروے میں شامل تیس سے انتالیس سالہ افراد میں توہم پرستی سب سے زیادہ ہے۔ یہی افراد اس تاریخ کو احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ دوسری جانب لاطینی امریکی ممالک اور اسپین میں جمعے کی بجائے اگر منگل کو تیرہ تاریخ ہو تو اسے بدقمست دن سمجھا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔