خاتون کی طرح 30سال تک زندگی گزارنے کے بعد ڈاکٹروں کا انکشاف کہ وہ خاتون نہیں مرد ہے

اس نے عورت بن کر 30سال تک زندگی گزاری ہے اور گزشتہ دس سالوں سے شادی شدہ ہے اس لئے ہم اس مریض اور ا س کے شوہر کی کاؤنسلنگ کررہے ہیں

سوشل میڈیا، علامتی تصویر
سوشل میڈیا، علامتی تصویر
user

یو این آئی

کلکتہ میں ایک خاتون کسی بیماری اور شکایت کے بغیر 30سالوں تک نارمل زندگی گزارنے کے بعد جب پیٹ میں درد کی شکایت کے علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس پہنچی تو ڈاکٹروں نے کافی جانچ کے بعد کہا کہ یہ خاتون نہیں ہیں بلکہ مرد ہیں اور ورشن کینسر(testicular cancer.) میں مبتلا ہیں۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس طرح کی شکایت تقریباً 22,000افراد میں سے کسی ایک میں پائی جاتی ہے۔

یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کی 28سالہ بہن کا بھی ٹسٹ کرایا یا تو اس میں ”اینڈروجن انسیسیسیٹیٹی سنڈروم“ کی تشخیص ہوئی ہے۔ ایسی حالت جس میں ایک شخص جینیاتی طور پر مرد ہے لیکن عورت کی ساری جسمانی خصوصیات اس میں موجود ہے۔


یہ 30 سالہ خاتون مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کی رہنی والی ہے اور گذشتہ 9 سالوں سے شادی شدہ ہے۔ چند ماہ قبل پیٹ کے نچلے حصے میں شدید دردکی شکایت لے کر کلکتہ کے نیتا جی شبھاش چندر بوس کینسر اسپتال سے رجوع کیا۔ ڈاکٹر انوپم دتہ اور ڈاکٹر سومین داس نے تمام طرح کی جانچ کے بعد یہ انکشاف کیا کہ جسمانی ساخت کے اعتبار سے خاتون تو ہیں مگر جنیاتی طور پر یہ مرد ہے۔ڈاکٹر دتہ نے بتایا کہ اس کی ظاہری شکل خاتون جیسی ہے۔ آواز سے لے کر جسمانی نشیب و فراز جیسے چھاتی وغیر ہ کے اعتبار سے عورتو ں جیسا ہے کہ مگر اس میں پیدائش کے وقت سے ہی بچہ دانی اور بیضہ دانی نہیں ہے اور انہیں کبھی بھی حیض نہیں آیا ہے۔ڈاکٹر دتہ نے کہا کہ خاتون نے پیٹ کے نچلے حصے میں درد کی شکایت لے کر آئی تھی تو ہم نے اس کے پورے جسم کی جانچ کی اور بائیو اپسی کیا اور اس کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ یہ ”ٹیسٹوکلر کینسر کی شکار ہیں۔اس وقت کیموتھراپی ہورہی ہے اور اس کی حالت بہتر ہے۔

ڈاکٹر دتہ نے کہا کہ چونکہ اس کا جسم کا ڈیولپ نامکمل ہے اور ٹیسٹوسٹیرون کا کوئی سراغ نہیں ملتا تھا تاہم دوسری طرف اس میں خواتین ہارمونز نے ایک عورت کی شکل دے دی ہے۔ ڈاکٹر دتہ نے اس سوال کہ جواب میں جب خاتون کو یہ بات معلوم ہوئی کہ وہ خاتون نہیں بلکہ مرد ہے تو اس کا کیا رد عمل تھا تو انہوں نے کہا کہ اس نے عورت بن کر 30سال تک زندگی گزاری ہے اور گزشتہ دس سالوں سے شادی شدہ ہے اس لئے ہم اس مریض اور ا س کے شوہر کی کاؤنسلنگ کررہے ہیں کہ وہ پہلے ہی طرح زندگی گزاریں۔ڈاکٹر نے بتایا کہ ماضی میں متعدد مرتبہ انہوں نے حاملہ ہونے کی کوشش کی ہیں مگر ناکام رہی ہیں۔مریض کے دو خالہ میں بھی ’اینڈروجن انسیسیسیٹیٹی سنڈروم“کی تشخیص ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔