کیا ہے ’ہماری پاری ہور ہی ہے‘ جس کے چرچے پاکستان کے ساتھ ہندوستان میں بھی

‘’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاری (پارٹی) ہو رہی ہے۔‘‘ دانانیر مبین کے لہجے اور منفرد انداز کی وجہ سے ان کی ویڈیو پاکستان اور ہندوستان میں بے انتہا مقبول ہو رہی ہے۔

’پاری ہور ہی ہے‘ کے ہندوستان میں بھی چرچے
’پاری ہور ہی ہے‘ کے ہندوستان میں بھی چرچے
user

Dw

پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر دانانیر مبین کی ایک ویڈیو نے انہیں چند ہی دنوں میں 'شہرت یافتہ‘ بنا دیا ہے۔ پشاور کی انیس سالہ دانانیر نے کچھ روز قبل یہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے موبائل فون کی مدد سے ویڈیو بناتے ہوئے کہتی ہیں، ''یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاری ( پارٹی) ہو رہی ہے۔‘‘ انفلوئنسر دانانیر مبین کا لہجہ اور ان کا انداز ان کی شہرت اور ویڈیو کے وائرل ہونے کا سبب بنے۔

گزشتہ چند دنوں سے یہ ویڈیو #pawrihoraihai کے ہیش ٹیگ کے ساتھ پاکستان اور ہندوستان میں بے انتہا مقبول ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان گنت افراد نے اس ہیش ٹیگ کے ساتھ دلچسپ اور مزاحیہ میمز بنائے اور شیئر کیے۔


دانانیر مبین نے اپنی وائرل ویڈیو کے پیچھے کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے دوست نتھیا گلی کی سیر کر رہے تھے کہ بس تفریح میں یہ ویڈیو فلمائی گئی اور اس کا مقصد لوگوں کو خوش کرنا تھا۔ دانانیر نے کہا کہ وہ مستقبل میں مزید ہلکی پھلکی ویڈیوز بنائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔