چاند پر رہائش: ہندوستانی سائنسدانوں نے تیار کی خصوصی اینٹ

اس عمل میں قمری مٹی، جراثیم اور گوار کی پھلی کے استعمال سے بوجھ برداشت کرنے والی اینٹیں بنائی جا سکتی ہیں، ان اینٹوں کو مستقبل میں چاند کی سطح پر رہائش کی تعمیر کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

عمران

خلائی تحقیق کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم ISRO اور بھارتی ادارہ سائنس IISC بنگلورونے چاند کی سطح پر خلائی اینٹ بنانے کے لئے ایک پائیدار عمل تیار کیا ہے۔ اس عمل میں قمری مٹی، Bacteria اورگوار پھلی کے استعمال سے بوجھ برداشت کرنے والی اینٹیں بنائی جاسکتی ہیں۔ خلائی اینٹ سے موسوم ان اینٹوں کو مستقبل میں چاند کی سطح پر رہائش کی تعمیر کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ زمین سے چاند کی سطح پر اینٹ بھیجنا آسان نہیں ہے، کیونکہ چاند پر ایک پاؤنڈ تعمیراتی سامان بھیجنے میں ساڑھے سات لاکھ روپے کی لاگت آتی ہے۔ ابھی تیار کیے گئےعمل میں انسانی پیشاب سے حاصل شدہ یوریا کو قمری مٹی میں ملا کر چاند پر ڈھانچے کی تعمیر میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔


اس کامیابی پر ، IISc کے محکمہ مکینیکل انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر آلوک کمار نے کہا، ’’یہ واقعی دلچسپ ہے، کیونکہ اس سے حیاتیات اور مکینیکل انجینئرنگ کے دو مختلف شعبے یکجا ہو گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’زمین پر لگاتار تیزی سے کم ہو رہے وسائل کی وجہ سے سائنسدانوں نے صرف چاند اور دیگر ممکنہ سیاروں پر انسانی بستیاں قائم کرنے کی کوش تیز کر دی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔