اسرو نے ایک ساتھ 31 سٹلائیٹس خلاء میں بھیجے!

یہ اسرو کی سال کی پہلی کامیابی ہے کیونکہ نئے سال کے موقع پر پہلی مرتبہ اسرو کی جانب سے سٹلائیٹس کو چھوڑاگیا ہے۔

قومی آواز گرافکس
قومی آواز گرافکس
user

یو این آئی

ہندوستانی خلائی ایجنسی (اسرو) نے 31 سٹلائیٹس بشمول کارٹوسیٹ 2 سلسلہ کی سٹلائیٹس کو کامیابی کے ساتھ آندھراپردیش کے ستیش دھون خلائی مرکز سے روانہ کیا ہے۔یہ اسرو کی سال کی پہلی کامیابی ہے کیونکہ نئے سال کے موقع پر پہلی مرتبہ اسرو کی جانب سے سٹلائیٹس کو چھوڑاگیا ہے۔

چارمرحلہ والے پی ایس ایل وی سی 40کو کامیابی کے ساتھ آج صبح 9بجکر 29منٹ پر چھوڑا گیا ۔ اس کی کامیابی کے ساتھ ہی خلائی ایجنسی نے راحت کی سانس لی ہے کیوں کہ اس سے قبل پی ایس ایل وی سی 39مشن گزشتہ سال اگست میں ناکام ہوگیا تھا ۔اس کے کام نہ کرنے کے سبب آئی آراین ایس ایس ۔ون ایچ کوم خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام ہوگیا تھا ۔کارٹوسیٹ 2کا وزن 710کلو گرام ہے۔ زمین کے مشاہداتی سیٹیلائٹ کو اس کے چھوڑنے کے 1040سکنڈس کے بعد ہی مدار میں نصب کر دیاگیا۔

بعد ازاں چھوٹے نانو سٹلائیٹس کو مدار میں نصب کیا گیا اور اس کے بعد مائیکرو سٹلائیٹس مدار میں نصب کیے گئے۔ان سٹلائیٹ میں 6 بیرونی ممالک بشمول کینڈا،فن لینڈ،فرانس ، جنوبی کوریا ،برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرو کے مزید دو سٹلائیٹس شامل ہیں۔کارٹو سیٹ دو سلسلہ ، ریموٹ سنسنگ سٹلائیٹ ہے۔یہ زمین کے مشاہدہ والا سیٹلائٹ ہے۔ یہ معیاری تصاویر کی فراہمی کی بھی صلاحیت رکھتاہے۔ کارٹوسیٹ 2کو کامیابی سے چھوڑنا ہندوستان کے اسرو کے خلائی پروگرام کا ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ اسرو کا 100واں سٹلائیٹ ہے جس کو چھوڑا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */