دہلی، یوپی اور اتراکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

امریکی جیولاجیکل سروے کی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ

امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کی شدت 5.1 تھی جبکہ اس کا دائرہ تقریباً 250 کلومیٹر کا تھا۔

ہندوستان کے کئی صوبوں میں بدھ کی رات زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا اثر دہلی این سی آر، اتراکھانڈ، اتر پردیش، پنجاب اور ہماچل پردیش کے کئی علاقوں میں ہوا۔ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق یہ جھٹکے رات 8 بج کر 50 منٹ پر محسوس کئے گئے۔

یو ایس جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل 5.1 پردرج کی گئی ہے اور اس کا مرکز اتراکھنڈ کے رشی کیش شہر سے 90 کلو میٹر دور جوشی مٹھ میں 10 کلو میٹر زیر زمین تھا جبکہ اس کا دائرہ تقریباً 250 کلومیٹرکا تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق انڈیا میٹریرلاجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کی طرف سے زلزلہ کی شدت 5.5 اور گہرائی 30 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

اتراکھانڈ کے کئی اضلاع میں تیز زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے، باگیشور اور ردر پریاگ میں سب سے تیز جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاع ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق زلزلہ کا اثر تقریباً 10 سے 12 سیکنڈ تک رہا۔

اتراکھنڈ کے ردرپریاگ، ہریدوار، چمولی، ٹہری، اتر پردیش کے متھرا، سہارنپور اور میرٹھ میں زلزلہ کا اثر دیکھنے کو ملا۔

زلزلہ کی وجہ سے کوئی جان و مال کے نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی۔ دہلی میٹرو کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلہ کی شدت کم ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کی نقل حمل متاثر نہیں ہوئی۔

  اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔  

سب سے زیادہ مقبول