پی ایس ایل وی سی 40 کی الٹی گنتی شروع

پی ایس ایل وی سی 40 کے ذریعہ کارٹوگرافک اپیلی کیشنس، ساحلی اراضی کے استعمال، روڈ نیٹ ورک کی نگرانی، جغرافیائی و انسان کی بنائی ہوئی خصوصیات کی سمت کی تبدیلی و دیگر معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

تصویر یواین آئی
تصویر یواین آئی
user

یو این آئی

ملک کے کارٹوسیٹ ٹو سلسلہ کے سٹلائٹ پی ایس ایل وی سی 40کی الٹی گنتی آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ میں آج صبح پانچ بجکر 29منٹ پر شروع ہوئی۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) کل 9 بجکر 28منٹ پر زمین کے مشاہداتی سٹلائیٹ کو دیگر چھوٹے معاون مسافر سٹلائیٹس کے ساتھ چھوڑے گا۔ اس میں 6 بیرونی ممالک بشمول کینڈا، فن لینڈ، فرانس، جنوبی کوریا، برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرو کے مزید دو سٹلائیٹس شامل ہیں۔

کارٹو سیٹ دو سلسلہ، ریموٹ سنسنگ سٹلائیٹ ہے۔ یہ زمین کے مشاہدہ والا سیٹلائٹ ہے۔ یہ عصری معیار کی تصاویر کی فراہمی کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے ذریعہ کارٹوگرافک‘ اربن اور رورل اپیلی کیشنس‘ ساحلی اراضی کے استعمال‘ روڈ نیٹ ورک پر نگرانی‘ کی تقسیم‘ اراضی کے نقشوں کی تیاری‘ جغرافیائی و انسان کی بنائی ہوئی خصوصیات کے سمت کی تبدیلی‘ ایل آئی ایس اور جی آئی ایس اپیلی کیشنس کی معلومات حاصل ہوں گی۔ دیگر دو سٹلائیٹس جس کو ہندوستان نے تیار کیا ہے میں ٹکنالوجی ڈیمانسٹریٹر اور بادل کے تجزیہ کرنے والا سٹلائیٹ بھی شامل ہے۔ اس سٹلائٹ کو چھوڑنے پر گہری نظر رکھی جائے گی کیونکہ اسرو کا پی ایس ایل وی راکٹ 31 اگست کو ناکام ہوگیا تھا۔

کے سیون اسرو کے نئے صدر

قبل ازیں حکومت نے مشہور سائنسدان کے سیون کو ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارہ (اسرو) کا صدر مقرر کیا ہے۔ سیون فی الحال وکرم سارا بھائی خلائی مرکز کے ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی تقرری اے ایس کرن کمار کی جگہ پر کی گئی ہے۔ اے ایس کرن کمار 12 جنوری 2015 کو اسرو کے صدر بنائے گئے تھے۔

کابینہ کی تقرری کمیٹی نے سیون کو خلائی سیکشن میں سکریٹری اور خلائی کمیشن کا صدر مقرر کیا ہے۔ سیون کی مدت کار تین سال کی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */