ممتا بنرجی کا بڑا اعلان، پروفیسر کے ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر کی گئی 65 سال

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ندیا ضلع میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ’کنیا شری یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ریاست میں معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے وہ پرعزم ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ریاست میں پروفیسروں کے ریٹائرڈ منٹ کی عمر62سے 65سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج کلکتہ یونیورسٹی میں منعقدسالانہ کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سماج کی تعمیر میں اساتذہ کا رول کلیدی ہوتا ہے۔ان کے مسائل کو حل کرنا اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔‘‘

وزیرا علیٰ نے اس موقع پر ندیا ضلع میں ’کنیا شری یونیورسٹی؍ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا، ساتھ ہی پروفیسر وں کے ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال سے بڑھا کر 65 سال کرنے کا بھی اعلان کیا۔حکومت نے وائس چانسلروں کے ریٹائرمنٹ کی عمر اب 70سال کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ریاست میں معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے ان کی کوششیں جاری ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کلکتہ یونیورسٹی ملک کی اہم یونیورسٹی ہے اور یہاں سے کئی اہم شخصیات نے تعلیم حاصل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Jan 2019, 9:09 PM
/* */