ممبئی کے رہائشی علاقہ میں لگی زبردست آگ، 2 کی موت 2 زخمی

ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے سبب 2 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ 11 لوگوں کو بڑی مشکل سے اس آگ کی زد میں آنے سے بچایا جا سکا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

ممبئی واقع بوری محلے کی ایک عمارت میں آگ لگنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی۔ ایک افسر نے جمعہ کو اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ بی ایم سی ڈیزاسٹر کنٹرول کے ایک افسر نے کہا کہ جمعرات کی شب تقریباً 10.20 بجے یہاں آگ لگی۔

25 نمبر ڈبّو اسٹریٹ واقع پنجاب محل رہائشی عمارت میں الیکٹریکل وائرنگ کی وجہ سے یہ آگ لگی اور بعد میں آس پاس بھی پھیل گئی۔ اس کے کچھ ہی وقت بعد دمکل کا عملہ یہاں پہنچا اور 11 لوگوں کو اس آگ کی زد میں آنے سے بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ جب جمعہ کی صبح آگ پر پوری طرح سے قابو پایا جا سکا تو چوتھی منزل سے دو لاشیں برآمد ہوئیں۔


ہلاک ہونے والوں کی شناخت فریڈا ماسٹر اور نفیسہ گیتن کی شکل میں کی گئی ہے اور دونوں کی ہی عمر تقریباً 60 سال ہے۔ اس حادثہ میں دمکل کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ خبروں کے مطابق راحت اور بچاؤ کام کے دوران اے سی کے کمپریسر میں بھی دھماکہ ہو گیا تھا جس سے کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ سبھی کو پولس اور فائر بریگیڈ کی مدد سے نزدیک کے جے جے اسپتال علاج کے لیے لے جایا گیا۔

حادثہ کے بعد بی ایم سی کمشنر پروین پردیسی بھی پہنچے۔ انھوں نے فائر بریگیڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فوری کارروائی کی وجہ سے بڑا حادثہ ہونے سے روک دیا گیا، پھر بھی کچھ لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جس میں فائر بریگیڈ ملازم بھی شامل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کی جانچ ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔