اتر پردیش: جشنِ شادی کے دوران فائرنگ، 2 خواتین ہلاک 4 زخمی

اتر پردیش کے مراد آباد میں ایک شادی تقریب کے دوران خوشی میں فائرنگ کے دوران دو خواتین کو گولی لگی جس سے وہ ہلاک ہو گئیں۔ اس فائرنگ میں چار دیگر خواتین زخمی بھی ہوئیں جن کا علاج چل رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مرادآباد: اترپردیش کے مرادآباد ضلع کے موڈا پانڈے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران کی گئی خوشی میں فائرنگ میں دو خواتین کی گولی لگنے سے موت ہوگئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔پولس نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ پولس نےبتایا کہ جمعرات تقریبا رات ساڑھے گیارہ بجے شادی کی تقریب میں نامعلوم لوگوں نے 12 بور کے طمنچے سے خوشی میں فائرنگ کی۔ اس دوران شادی میں آئیں چھ خواتین روشم، کسم، راج رانی، راج کماری، شیورانی اور سونم زخمی ہوگئیں۔ سنگین طور سے زخمی روشم اور کسم کو اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ چار خواتین کا علاج کیا جارہا ہے۔

پولس نے میڈیا کو بتایا کہ اس معاملے میں نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولس ویڈیو فوٹیج دیکھ رہی ہے۔ کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر پولس پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں خوشی میں فائرنگ کرنے پا بندی کے باوجود آئے دن اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ دو دن پہلے شاملی میں ہوا جہاں ایک نوجوان کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Jan 2019, 11:09 AM