’خصوصی تعلیمی وتربیتی کیمپ ‘ کامیاب طالبات کوانعامات

آیۃ اللہ وحیدخراسانی کے نمائندے آقائی سید محمد ابوالفضل اور آقائی سید غلام مہدی گلریز کا مدرسہ باب الحوائج کا دورہ

مولانا سید محمد ابوالفضل، مولانا سید غلام مہدی گلریز اور مولانا محمد مجتبیٰ ’میثم‘ کامیاب طالبات کوانعامات تقسیم کرتے ہوئے۔
مولانا سید محمد ابوالفضل، مولانا سید غلام مہدی گلریز اور مولانا محمد مجتبیٰ ’میثم‘ کامیاب طالبات کوانعامات تقسیم کرتے ہوئے۔
user

پریس ریلیز

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کی مردم خیزسرزمین عالم پور(سیدواڑہ) میں مولانامحمدمجتبیٰ ’میثم‘کی قیادت میں مدرسہ جامعہ باب الحوائج کے بینرتلے جاری دینی تعلیمی مہم کی زبردست پذیرائی ہورہی ہے۔حالانکہ مدرسے کی جانب سے پورے سال دینی تعلیم کا سلسلہ جاری رہتاہے۔ مگرادارے کے زیراہتمام خواتین اوراسکول وکالجوں میں زیرتعلیم بچیوں کے لئے وقتاًفوقتاً منعقدکئے جانے والے 15روزہ اورایک ماہ کے مفت خصوصی تعلیمی وتربیتی کیمپ اپنی منفردشناخت قائم کرچکے ہیں۔ اس سلسلے میں امسال بھی رمضان المبارک میں مختلف مقامات پر28روزہ مفت’خصوصی تعلیمی وتربیتی کیمپ برائے خواتین‘ کاانعقادکیاگیاتھاجس میں شادی شدہ خواتین کے ساتھ سینکڑوں کی تعدادمیں لڑکیوں نے داخلہ لے کراپنی دینی تعلیمی صلاحیت میں اضافہ کیا۔

’خصوصی تعلیمی وتربیتی کیمپ ‘ میں موجود طالبات و خواتین
’خصوصی تعلیمی وتربیتی کیمپ ‘ میں موجود طالبات و خواتین

واضح رہے کہ کیمپ کے اختتام پرامتحان منعقد کیاجاتاہے جس میں کامیاب ہونے والی خواتین اورلڑکیوں کو پوزیشن کے اعتبارسے انعام سے نوازاجاتاہے۔مدرسہ جامعہ باب الحوائج کی سرگرمیوں کابعینہ مشاہدہ کرنے کے لئے اکثر ممتاز علماء کرام اورماہرین تعلیم دورہ کرتے رہتے ہیں۔اسی سلسلے میں اتوارکو مرکز مرجع عالی قدرحضرت آیت اللہ العظمیٰ وحیدخراسانی کے نمائندے آقائی سید محمد ابوالفضل اور آقائی سید غلام مہدی گلریز مدرسے تشریف لائے اورماہ رمضان المبارک میں منعقدہونے والے ’تعلیمی وتربیتی کیمپ برائے خواتین‘ میں کامیاب ہو نے والی خواتین کو انعامات سے نوازا۔

غورطلب ہے کہ مدرسہ جامعہ باب الحوائج کے زیراہتمام اس بارعزاخانہ جرارحیدر( سنگورہ طیب)،عزاخانہ آباد حسین (دیورہ سادات) اور مدرسہ جامعہ باب الحوائج (عالم پور ،سید واڑہ) میں خصوصی تعلیمی وتربیتی کیمپ کاانعقادکیاگیاتھا۔تقریب تقسیم انعامات کے موقع پرطالبات کوخطاب کرتے ہوئے مولاناسید محمد ابوالفضل نے جہاں مدرسے کی سرگرمیوں کی ستائش کی وہیں مدرسے کے سرپرست مولانامحمدمجتبیٰ ’میثم‘کی قیادت میں مستقبل میں بھی اسی طرح تعلیمی مہم جاری رکھنے کی امید کا اظہارکیا۔

مولاناسید غلام مہدی گلریزنے دینی تعلیم کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ دنیامیں کئی علوم رائج ہیں مگردینی تعلیم واحدایسی تعلیم ہے جودنیااورآخرت دونوں جگہ کامیابی وکامرانی کی ضامن ہے۔ آخرمیں مدرسے کے سرپرست مولانا محمد مجتبیٰ نے معززمہمانان کی موجودگی میں مدرسے کی سرگرمیوں کوبیان کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Jul 2018, 3:46 PM
/* */