بچوں کو دینی تعلیم اور عصری تعلیم دونوں دلائیں: مفتی فضل الرحمٰن

’’اپنے بچوں کو ڈاکٹر، انجینئر، آئی اے ایس افسر بنائیں لیکن اس سے پہلے انہیں صحیح العقیدہ مسلمان بنائیں، اس میں کوتاہی کرینگے تو اللہ کے یہاں ہم سے حساب ہوگا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

پریس ریلیز

مئوآئمہ، الہ آباد: علم دین کی اہمیت کااندازہ اسی بات سے لگاسکتے ہیں، کہ اللہ تبارک وتعالی نے قرآن میں سب سے پہلی سورت علم کے سلسلہ میں نازل فرمائی، مذکورہ خیالات کا اظہار نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی استاذ تفسیروفقہ مدرسہ نعمانیہ کٹرہ الہ آباد نے مئوآئمہ قصبہ کے محلہ ابوحلیم پٹی میں اصلاح معاشرہ کے جلسہ میں خطاب فرماتے ہوئے کہیں۔

مفتی فضل رحمٰن نے سورہ علق کی روشنی میں قلم کی فضیلت کوبیان کیا۔ مسلم نوجوانوں سے کردار سنوارکر دین کی تبلیغ واشاعت کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی زبان اور قلم کو صحیح طریقہ سے استعمال کریں اور انہیں ذخیرہ آخرت بنائیں۔

بچوں کو دینی تعلیم اور عصری تعلیم دونوں دلائیں: مفتی فضل الرحمٰن

مفتی قاسمی نے والدین کو اولاد کی عمدہ تربیت پرابھارتے ہوئے کہا کہ ہماری اولادیں ہمارا مستقبل ہیں، اس لئے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں زیور علم دین سے آراستہ وپیراستہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ والدین سے کل قیامت کے دن اولاد کے بارے میں بازپرس ہوگی، اس لئے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو دینی تعلیم دیں۔

مفتی فضل الرحمن نے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو دین کی اہم اور ضروری تعلیم دینے کے بعد عصری تعلیم بھی دلائیں۔ انہوں نے کہا اسلام عصری تعلیم سے ہرگز نہیں روکتا۔ اپنے بچوں کو ڈاکٹر، انجینئر، آئی اے ایس افسر بنائیں۔ لیکن اس سے پہلے انہیں صحیح العقیدہ مسلمان بنائیں۔ اگر اس میں کوتاہی کرینگے تو اللہ کے یہاں ہم سے حساب ہوگا۔

مفتی فضل الرحمن نے عربی زبان کے سیکھنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ عربی زبان نبی کی قرآن کے اور جنتیوں کی زبان ہے لہذا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ اسے سیکھنے کے لیے پوری کوشش کریں قبل ازیں جلسہ کا آغاز قاری محمد ولید کی تلاوت سے ہوا، محمد افضل نے نبی کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جلسہ کی نظامت حافظ محمد اخلاق نے کیا، کثیر تعداد میں نوجوان شریک ہوئے، مفتی فضل الرحمٰن کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Apr 2018, 3:51 PM