رابعہ گرلز پبلک اسکول کے یومِ تاسیس پر طالبات نے نکالا مارچ

طالبات نے اسکول کے یوم تاسیس اور بانی حکیم عبدالحمید کی یوم پیدائش پر ’تعلیمی بیداری‘ کے عنوان سے مارچ نکالا جس میں وہ اپنے ہاتھوں میں مختلف طرح کے بینرز اور تختیاں لیے ہوئی تھیں۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

14 ستمبرکو رابعہ گرلز پبلک اسکول کے یومِ تاسیس اور بانی حکیم عبد الحمید مرحوم کی یومِ پیدائش کے موقع پر رابعہ گرلز پبلک اسکول نے اپنے بانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پرائمری طالبات نے ’ تعلیمی بیداری‘ کے عنوان سے تعلیم کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف طرح کے بینرز اور تختیاں ہاتھوں میں لے کر ایک مارچ نکالا۔ یہ مارچ اسکول سے شروع ہو کر گلی قاسم جان، بلی ماران، چاندنی چوک و فتحپوری سے ہوتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچا۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز

سینیر سیکشن میں بھی ا س موقع پر خصوصی پروگرام ہوا جس میں طالبات نے تقاریر اور اشعار کی شکل میں اپنے عظیم رہبر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ایک پی۔پی۔ٹی بھی دکھائی گئی جس میں حکیم صاحب کے عظیم کارناموںکو دکھایا گیاتھا۔ قرآن خوانی کرائی گئی اور اسکول کے منیجر جناب اطہر علی، پرنسپل ، ڈاکٹر ناہید عثمانی، پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ صوفیہ شمیم صاحبہ ، اساتذہ اور طالبات نے اپنے بانی کے لیے دعائے مغفرت کی اور یہ عہد بھی کیا گیا کہ جو شمع حکیم صاحب نے روشن کی ہے اس کی روشنی سے ہندوستان کو جگمگائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Sep 2018, 10:15 PM