معروف ہندی شاعر کیدارناتھ سنگھ کا انتقال

گزشتہ ایک برس سے بیمار چل رہے کیدار ناتھ سنگھ کوایمس میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات لودھی روڈ میں واقع شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی:گیان پیٹھ اعزاز یافتہ ہندی کے معروف شاعر کیدار ناتھ سنگھ کا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا ۔ وہ تقریباََ 84برس کے تھے۔
گزشتہ ایک برس سے بیمار چل رہے کیدار ناتھ سنگھ کوکئی پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔ تقریباََ سات دن پہلے انہیں پھر سے ایمس میں داخل کرایا گیا جہاں گزشتہ رات تقریباََ 8 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات آج تین بجے لودھی روڈ میں واقع شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔
ان کے کنبہ میں ان کا ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں ہیں۔ ان کی اہلیہ کا کئی برس قبل انتقال ہوگیا تھا۔ اترپردیش کے چاکیہ میں پیدا ہوئے کیدار ناتھ سنگھ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہندستانی زبان مرکز کے صدر کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ انہیں ساہتیہ اکادمی انعام سمیت کئی اعزاز ملے تھے اور وہ ساہتیہ اکادمی کے فیلو بھی تھے۔
کیدارناتھ سنگھ ہند ی کے معروف ادیب تھے۔ بھارتیہ گیان پیٹھ نے انہیں 2013میں 49ویں گیان پیٹھ انعام سے نوازا تھا۔ وہ یہ اعزاز پانے والے ہند ی کے دسویں مصنف تھے۔ کیدارناتھ سنگھ کی پیدائش یکم جولائی 1934میں اترپردیش کے بلیا ضلع کے چاکیہ گاوں میں ہوئی تھی۔ انہوں نے بنارس یونیورسٹی سے 1956میں ہندی میں ایم اے اور 1964میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
انکی شاعری کا اہم مجموعہ ابھی بالکل ابھی، زمین پک رہی ہے، یہاں سے دو، باگھ، اکال میں سارس، اتر کبیر اور دیگر نظمیں ، تالستائے اور سائکل ، سرشتی پر پہرہ ہیں۔ ان کے تنقیدی شاہکار میں کلپنا او ر چھایہ واد، جدید ہندی نظم میں بنب ودھان ، میرے سمے کے شبد، میرے ساکشاتکار ا اور دیگر ہیں۔ وہ دو میگزین کے ایڈیٹر بھی تھے جن کے نام ساکھی اور شبد ہیں۔
انہیں میتھلی شرن گپت اعزاز، کمارن اشان اعزاز، جیون بھارتی سمان، دنکر انعام، ساہتیہ اکادمی انعام اور ویاس اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

کیدار ناتھ سنگھ کے انتقال سے ہندی ادب میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ معروف تنقید نگار ڈاکٹر نامور سنگھ، اشوک واجپئی، وشنو ر کھرے، منگلیش ڈبرال، راجیش جوشی، ارون کمل، آلوک دھنوا سمیت کئی مصنفین نے ان کے انتقال کو ادب میں ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ ساہتیہ اکادمی پرگتی شیل لیکھک سنگھ اور جن سنسکرتی منچ نے بھی کیدار ناتھ سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 20 Mar 2018, 9:06 AM