عالمی ادارہ اسلام مخالف پراپیگنڈے کے خلاف فی الفور اقدم اٹھائے

دین اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو دہشت گردی کے خطرے کے طور پر تسلیم کرانے کی کوششیں اب اپنا ثمر دینے لگی ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ نفرت، نسل پرستی اور اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی بنیاد پر دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے۔

ترک میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی اسلامی تعاون تنظیم کے دوسرے رکن ممالک کے ہمراہ انسداد دہشت گردی کی عالمی حکمت عملی کے تحت دین اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو دہشت گردی کے خطرے کے طور پر تسلیم کرانے کی کوششیں اب اپنا ثمر دینے لگی ہیں۔


سرکاری میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انسداد دہشت گردی کی نظر ثانی شدہ عالمی حکمت عملی کی متفقہ منظوری دیتے ہوئے علمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ نفرت، نسل پرستی اور اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی بنیاد پر دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عالمی حکمت عملی میں مذہبی اور نسلی امتیاز کی بلواسطہ اور بلاواسطہ اقسام کے خاتمے اور اس بنیاد پر دہشت گرد گروہوں کی نفرت اور تشدد پھیلانے کی کاروائیوں کا سد باب کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ ایسے شدت پسندوں اور اسلام مخالف سرگرم دہشت گرد گروہوں سے لاحق خطرات کے بارے میں رپورٹ جاری کریں۔


پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بارہا عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسلام کے بارے میں منفی پراپیگنڈے کے خلاف اقوام متحدہ کے ذریعے موثر اقدامات سمیت اجتماعی کاروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں اسلام کے خلاف بڑھتے ہوئے منفی پراپیگنڈے، غیر ملکیوں سے نفرت اور دائیں بازو کی انتہا پسندی پر بھی شدید تشویش ظاہر کرتا رہا ہے، انہون نے کہا کہ پاکستان دائیں یا انتہائی دائیں بازوں کے حلقوں کی طرف سے لاحق دہشت گردی کے خطرات پر تواترسے اظہارِ تشویش کرتا آیاہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */