شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان کی چار سال بعد پاکستان واپسی

قومی احتساب بیورو نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل سلیمان کے خلاف کئی مقدمات درج کیے تھے۔ ان میں سے کچھ مقدمات کی سماعت میں شریک ہونے کے بعد وہ پاکستان چھوڑ کر اہل خانہ کے ساتھ لندن میں مقیم تھے۔

سلیمان شہباز، تصویر آئی اے این ایس
سلیمان شہباز، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے مفرور بیٹے سلیمان شہباز چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد اتوار کی صبح لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کی واپسی اس وقت ہوئی ہے جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور نیب کو جائیداد کیس میں گرفتار کرنے پر روک لگا دی تھی۔ ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی گئی جس سے وہ ٹرائل کورٹ کے سامنے خودسپردگی کر سکیں گے۔

ڈان نے رپورٹ کیا کہ سلیمان 2018 سے اپنے خاندان کے ساتھ لندن میں مقیم تھے، قومی احتساب بیورو (ایف آئی اے) نے عام انتخابات سے قبل ان کے خلاف کئی معاملے درج کیے تھے۔ ان میں سے کچھ معاملوں میں ہوئی سماعتوں میں پیش ہونے کے انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا۔ آج مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے سلیمان کی گھر واپسی اور اپنے والد سے گلے ملنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ڈان کی خبر کے مطابق، ویڈیو میں وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے بیٹے سلیمان کو ہار پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


جون 2020 میں، نیب نے سلیمان کی 16 کمپنیوں میں 2.0 ارب روپے کے شیئرز، تین بینک اکاؤنٹس میں 4.1 ملین روپے کے ساتھ ساتھ 10 مرلہ زرعی اراضی اور 209 کنال سے زائد اراضی ضبط کی تھی۔ ڈان کی خبر کے مطابق، نیب نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس نے اس وقت سلیمان، ان کے بھائی حمزہ شہباز اور ان کے والد شہباز شریف کے ذریعے غیر قانونی طور پر جمع کیے گئے 3.3 بلین روپے کے اثاثوں کی نشاندہی کی تھی۔

دسمبر 2021 میں عدالت میں جمع کی گئی ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی ٹیم نے شہباز خاندان کے 28 بے نامی اکاؤنٹس کا سراغ لگایا، جس کے ذریعے 2008-18 کے دوران 16.3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ ایف آئی اے نے 17 ہزار کریڈٹ ٹرانزیکشنز کی چھان بین کی۔ 28 مئی کو سلیمان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے تھے لیکن ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ سلیمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ وہ اپنے پتے پر موجود نہیں ہیں اور بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */