پاکستان: مسافر وین کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 8 زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: ہاکستان میں خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں مسافر وین گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اپر دیر کے علاقے پتراک چالال کے مقام پیش آیا، حادثے کی شکار وین مردان سے کلکوٹ جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو مقامی افراد اور پولیس نے ریسکیو کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا، جہاں سے شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ حادثہ کیسے ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔