پاکستان کے صوبہ پنجاب میں نو دہشت گرد گرفتار

پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، اسلحہ، ڈیٹونیٹرز اور حساس مواد برآمد کیا ہے۔

گرفتار، علامتی تصویر یو این آئی
گرفتار، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب میں الگ الگ انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران نو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب کے سی ٹی ڈی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منصور الحق رانا نے ژنہوا کو بتایا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے پنجاب کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس کارروائیوں میں چالیس سے زائد خفیہ مہم چلائیں جس میں نو دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

اہلکار نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اسلامک اسٹیٹ گروپ سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد اس علاقے میں خوفناک کارروائیاں انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


پنجاب کے ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف اضلاع میں ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے جس میں تین دہشت گرد پکڑے گئے۔ پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، اسلحہ، ڈیٹونیٹرز اور حساس مواد برآمد کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد پنجاب کے لوگوں کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے کی ترغیب دینے میں ملوث تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔