پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کورونا کی زد میں، بیٹا اور بیٹی بھی پازیٹو

اسعد قیصر نے کورونا انفیکشن تشخیص ہونے کی خبر خود اپنے ٹوئٹر پر دی۔ انھوں نے لکھا کہ “میں نے خود کو کوارنٹائن میں رکھا ہے۔” اسپیکر نے مزید بتایا کہ انھیں گزشتہ کچھ دنوں سے بخار جیسا محسوس ہو رہا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کورونا کے قہر سے پوری دنیا پریشان ہے اور غریب و امیر کسی کو یہ وائرس نہیں بخش رہا۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسعد قیصر پر بھی کورونا انفیکشن کا حملہ ہو گیا ہے۔ خبریں یہ سامنے آ رہی ہیں کہ اسعد قیصر کے بیٹے اور بیٹی میں بھی کورونا انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد قیصر نے خود کو کوارنٹائن کر لیا ہے، ساتھ ہی انھوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں تاکہ کورونا کی زد میں نہ آئیں۔

اسعد قیصر نے کورونا انفیکشن تشخیص ہونے کی خبر خود اپنے ٹوئٹر پر دی۔ انھوں نے لکھا کہ "میں نے خود کو کوارنٹائن میں رکھا ہے۔" اسپیکر نے بتایا کہ انھیں گزشتہ کچھ دنوں سے بخار جیسا محسوس ہو رہا تھا اور انھوں نے پہلے بھی خود کا ٹیسٹ کیا تھا، لیکن پہلے ٹیسٹ نگیٹو تھا۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ "آج جب میں نے پھر سے ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ پازیٹو آئی۔ مجھے گھر پر رہنے اور دیکھ بھال کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔" آگے وہ بتاتے ہیں کہ "میرے بیٹے اور بیٹی کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */