عمران خان کی ’اسلام آباد چلو‘ ریلی اسی ماہ

عمران نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ہم روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کریں اور روس کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہ کریں جسے ہم نے ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 25 سے 29 مئی کے درمیان ’اسلام آباد چلو‘ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے یہ اطلاع ’جیو نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں دی۔
عمران خان نے یہ بات ملتان کے قلعہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے حامیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ "خراب موسم اور حکومت کا آمرانہ رویہ بھی انہیں انقلاب لانے سے نہیں روک سکتا۔ فوجیوں اور بیوروکریٹس کے اہل خانہ بھی اس دھرنے میں شامل ہوں گے۔‘‘

سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھا بھگوڑا ملک کے فیصلے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی لٹیروں اور امریکہ کے غلاموں کو ملک پر حکومت نہیں کرنے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملک کو طاقتور ترین ملک کے حکم کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ وہ ملک کا وقار واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ہم روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کریں اور روس کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہ کریں جسے ہم نے ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں ڈرون حملہ تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا۔

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ناراض ہے کیونکہ پرویز مشرف کا لایا ہوا این آر او کی منظوری نہیں دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */