پاکستان میں کورونا وائرس کے معاملوں میں دوگنا اضافہ

پاکستان میں اس نئےویرینٹ کی تصدیق کے بعد سے اتوار تک ملک میں مسلسل تیسرے دن 4 ہزار سے زائد کورونا معاملے رجسٹرڈ ہوئے ہیں ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پاکستان میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھنے میں نظر آ رہا ہے اور اگلے دو ہفتوں میں پاکستان کا صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کے معاملے ہر ہفتے اوسطاً دوگنے ہو رہے ہیں۔ اس اضافہ کی وجہ سے تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔

پاکستانی محکمہ صحت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے معاملے ہر ہفتے اوسطاً دوگنا ہو رہے ہیں جس سے اگلے دو ہفتوں میں پاکستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔


جب ملک میں اومیکرون معاملوں کی اصل تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد صفدر کا کہنا تھا کہ اومیکرون معاملوں کی تعداد جاننا بیکار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی ہم ٹیسٹ کر رہے ہیں تو ہم اومیکرون کو تلاش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر صفدر نےبتایا کہ اس وقت ملک کے بڑے شہروں میں وائرس کے تمام معاملوں کا تعلق نئے ویریئنٹ سے ہے۔ اوسط معاملوں اور مثبت شرح ہر ہفتے دوگنی ہو رہی ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب میں 13 دسمبر سے اب تک 511 اومکرون معاملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔


پاکستان میں پہلی بار اس ویرینٹ کی تصدیق کے بعد سے اتوار تک ملک میں مسلسل تیسرے دن 4 ہزار سے زائد کورونا معاملے رجسٹرڈ ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔