پاکستان کے خیبر پختونخوا میں دھماکہ، 25 افراد ہلاک

ایک ہی دن میں پاکستان کے دو الگ الگ مقامات پر دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں تقریباً تین درجن افراد سے زیادہ لوگوں کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں 23 نومبر یعنی جمعہ کی صبح دو مقامات پر دہشت گردانہ واقعات سامنے آئے ۔ کراچی میں چینی قونصل خانہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں تین دہشت گرد اور دو پولس اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ صوبہ خیبر پختونخوامیں حال ہی میں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقے اورکزئی کے مرکزی قصبے کلایہ میں ہوئے دھماکہ میں کم و بیش 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

اورکزئی کے مقامی افراد کے مطابق دھماکا کلایہ بازارسے ملحقہ میدان میں ایک ہفتہ وار بازار میں اس وقت ہوا جب وہاں سیکڑوں افراد موجود تھے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ نہایت زور دار تھا اور کئی افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک ہلاک ہونے والوں کے تعداد 25بتائی جاتی ہے تاہم مقامی انتظامیہ نے 10 افراد کےہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کو ہنگو کے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے بعض کے حالت تشویش ناک ہے ۔مقامی حکام اور سیکورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ پہنچ کر امداد ی کارروائیاں شروع کر دی ہے ۔ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ اورکزئی ، کرم ، شمالی وزیرستان اور ہنگوسے ملحق ایک علاقہ ہے جہاں پر عسکریت پسندوں کے خلاف 2008سے کاروائیاں کی جارہی ہے ۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں زیادہ تر لوگوں نے ملحقہ ضلع ہنگو اور کوہاٹ کے علاقوں کی طرف نقل مکانی کی تھی ۔ نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی چند مہینے قبل مکمل ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Nov 2018, 3:09 PM