پاکستان میں کشتی پلٹنے سے 19 خواتین غرقاب

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے رحیم یار خان کے نزدیک پیر کے روز دریائے سندھ میں ایک کشتی پلٹنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد دیگر لاپتہ ہو گئے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں صوبہ پنجاب کے رحیم یار خان کے نزدیک پیر کے روز دریائے سندھ میں ایک کشتی پلٹنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد دیگر لاپتہ ہو گئے۔

روزنامہ اخبار ڈان نے رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کے وقت کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے، جو شادی کی تقریب کے بعد راجن پور سے ماچھا واپس آ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کشتی زیادہ سواری اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے الٹ گئی۔ کشتی میں سولنگی قبیلے کے لوگ سوار تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی 30 ریسکیو عملہ، پانچ ایمبولینس اور ایک واٹر ریسکیو وین موقع پر پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا، ''انیس لاشیں، تمام خواتین، کو پانی سے نکالا گیا ہے۔ باقی مسافروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کشتی حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔